Home / جاگو کھیل / ورک ویزا مسائل محمد عامر کی راہ میں حائل ہو گئے

ورک ویزا مسائل محمد عامر کی راہ میں حائل ہو گئے

لاہور: 

 ورک ویزا مسائل محمد عامر کی راہ میں حائل ہو گئے، وہ انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں شریک نہیں ہوسکے۔

انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کیلیے ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ میں رکنے والے محمد عامر گزشتہ روز افتتاحی میچ میں ایسیکس کائونٹی کی نمائندگی سے محروم رہے، انگلینڈ میں کھیلنے کیلیے اسپورٹنگ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے ان کو ہوم آفس کی کلیئرنس کا انتظار ہے، ایسیکس کو اپنی پہلی مہم میں جمعرات کو مڈل سیکس کا سامنا کرنا تھا، فیملی مسائل کی وجہ سے اگلے دونوں میچز میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ محمد عامر پہلے ہی دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے دیگر کرکٹرز بابر اعظم کا سمرسٹ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ فخرزمان گلیمورگن سے وابستہ ہوچکے ہیں، فہیم اشرف نارتھمپٹن شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

دوسری جانب ایکسپریس نیوز کے مطابق گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کینیڈا کیلیے 5 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے گئے، ان میں شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض،شاداب خان اورعمر اکمل شامل ہیں، ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سابق کپتان شاہدآفریدی کو پی سی بی کی جانب سے این اوسی کی ضرورت نہیں۔

ایونٹ25جولائی سے انٹاریو میں شروع ہورہا ہے، فیصلہ کن میچ 11 اگست کو ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کی ستمبر تک کوئی انٹرنیشنل مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے پاس خاصا وقت ہے کہ لیگز میں شرکت کرتے ہوئے اپنی دولت میں اضافہ کرسکیں

Check Also

دو پاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

پاکستان کے دو بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *