Home / جاگو پاکستان / وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد

وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد

پشاور: 

عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانہ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج پشاور کے روبرو سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے کیس ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی درخواست خارج کردی۔

عدالت نے فریقین کو 18 جنوری کو ہرجانہ کیس میں تحریری بیان جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

فوزیہ بی بی سابق دور حکومت میں پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی تھیں، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے پیسوں کے عوض اپنا ووٹ اپوزیشن کو بیچا۔ جس پر فوزیہ بی بی نے وزیراعظم کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیاہے۔

Check Also

وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *