Breaking News
Home / جاگو بزنس / وفاقی بجٹ 20-2019 میں نان فائلرز پر ٹیکسز کا بوجھ بڑھانے کی تجویز

وفاقی بجٹ 20-2019 میں نان فائلرز پر ٹیکسز کا بوجھ بڑھانے کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2019-20 میں عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ انڈسٹریل اور کمرشل صارفین پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمرشل اور انڈسٹریل صارفین سیلز ٹیکس کی شرح 5 سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز ہے اور جن صارفین کا بجلی کا بل 20 ہزار روپے ماہانہ سے زائد ہوگا ان پر یہ ٹیکس لگے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ 10 لاکھ روپے بجلی کا بل ادا کرنے والے گھریلو صارفین کو این ٹی این دکھانا ہوگا جب کہ مالدار طبقے کے لیے این ٹی این کی شرط لازمی کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے بزنس کلاس ائیر ٹکٹ مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور ان پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح دو گنا کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز انڈسٹریل اور کمرشل صارفین پر انکم ٹیکس کی شرح 25 فیصد کرنے کی سفارش ہے اور زرعی آمدن پر چھوٹ صرف ٹیکس فائلرز کو فراہم کرنے کی بھی تجویز ہے۔

Check Also

سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *