Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹام کروز فائٹر پائلٹ کے روپ میں بڑے پردے پر انٹری کیلئے تیار

ٹام کروز فائٹر پائلٹ کے روپ میں بڑے پردے پر انٹری کیلئے تیار

لاس اینجلس: 

ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز ایکشن سے بھرپور فلم ’’ٹاپ گن؛ میورک‘‘ میں امریکی نیوی کے فائٹر پائلٹ کے روپ میں جلوے دکھائیں گے۔

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’’ٹاپ گن؛ میورک‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شائقین میں مقبول ہوگیا۔ اس سلسلے کی پہلی فلم ’’ٹاپ گن‘‘ 1986 میں ریلیز ہوئی تھی۔ جسے شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔

’’ٹاپ گن؛ میورک‘‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے اور شائقین بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم اگلے سال جون میں ریلیز کی جائے گی

Check Also

میں نے جیو کا لوگو اور خبروں سے قبل بجنے والی دھن تخلیق کی ہے، اداکار شہزاد نواز کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار شہزاد نواز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *