Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ٹی سیریز نے اپنی البم میں پاکستانی گلوکاروں کے گانے دوبارہ شامل کرلیے

ٹی سیریز نے اپنی البم میں پاکستانی گلوکاروں کے گانے دوبارہ شامل کرلیے

بھارتی مقبول میوزک کمپنی ٹی سیریز نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانے پھر سے البم میں شامل کرلیے ہیں۔

گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حملے کے بعد بھارت نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ جارحیت اور انتہاپسندی کا مظاہرہ کیا جس کے نیتجے میں بھارتی مقبول میوزک کمپنی ’ٹی سیریز‘ نے پاکستانی گلوکاروں کے حالیہ ریلیز ہونے والے گانوں کی البم حذف کردی تھیں۔

ان میں عاطف اسلم کا گانا ’بارشیں‘ اور راحت فتح علی خان کے گانا ’زندگی‘ تھا۔

تاہم رپورٹس کے مطابق ٹی سیریز نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے پھر سے شامل کرلیے ہیں جنہیں یوٹیوب چینل ٹی سیریز  پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Check Also

عامر خان نے مخصوص سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کی ویڈیو جعلی قرار دیدی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے جعلی ویڈیو کے خلاف ایف آئی آر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *