Breaking News
Home / جاگو کھیل / ٹی 20 سیریز؛ پی سی بی زیادہ اسپانسرز کو متوجہ نہیں کر سکا

ٹی 20 سیریز؛ پی سی بی زیادہ اسپانسرز کو متوجہ نہیں کر سکا

لاہور: 

بنگلادیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پی سی بی زیادہ اسپانسرز کو متوجہ نہیں کر سکا جب کہ ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید نے ٹور کا فیصلہ تاخیر سے ہونے کو وجہ قرار دیدیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعے کو ہونا ہے، سیریز کے لیے پی سی بی زیادہ اسپانسرز کو متوجہ نہیں کر سکا، گذشتہ روز لوگو کی رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔

اس موقع پر ایک سوال پر ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید نے کہاکہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کا شیڈول طے پانے کے بعد ایک ہفتے کا وقت تھا، اس دوران زیادہ اسپانسرز کی توجہ حاصل کرنا مشکل تھا، ہم ساتھ دینے والی کمپنیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید دلاتے ہیں کہ شائقین کو بہترین تفریح فراہم کرنے کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب سیریز کی تیاریوں کیلیے قومی ٹیم کاکیمپ جاری رہا،گذشتہ روز ٹریننگ لازمی نہیں تھی لیکن اس کے باوجود بیشتر نے آرام کے بجائے قذافی اسٹیڈیم کا رخ کیا، اس دوران مخصوص اوورز میں بیٹسمینوں اور بولرز کو اہداف دیے گئے۔ میدان کے وسط میں پچ پر مسلسل اسٹروک پلے کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، ہیڈ کوچ مصباح الحق مختلف فیلڈنگ پوزیشنز پر کھڑے ہوکر بیٹسمینوں کی کارکردگی جانچتے رہے۔

انھوں نے افتخار احمد کو خاص طور پر قیمتی مشوروں سے نوازا،ٹیل اینڈرز کو بھی ثابت قدمی کے گُر سکھائے، بولرز میں شاہین آفریدی نے تیز بولنگ کرتے ہوئے رنز کا حصول دشوار بنائے رکھا، حارث بھی گذشتہ روز کی بانسبت ردھم میں نظر آئے،شاداب مسلسل اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد سے رہنمائی لیتے رہے،عثمان قادر نے فل پر بہتر بنائی۔

Check Also

محمد رضوان کا نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *