Breaking News
Home / جاگو پاکستان / پانی روکنے کی دھمکی کلبھوشن کیس میں ناکامی سےتوجہ ہٹانےکی ناکام کوشش ہے: واوڈا

پانی روکنے کی دھمکی کلبھوشن کیس میں ناکامی سےتوجہ ہٹانےکی ناکام کوشش ہے: واوڈا

اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہےکہ بھارت کی پانی روکنے کی دھمکی کلبھوشن کیس میں ناکامی سےتوجہ ہٹانےکی ناکام کوشش ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کے حصے کا پانی نہیں روک سکتا، پانی روکنے کی دھمکی مضحکہ خیز اور فضول بات ہے جب کہ بھارت یہ دھمکی کلبھوشن کیس میں ناکامی سے توجہ ہٹانےکی ناکام کوشش ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہرا سکتا، بھارتی حکومت اپنے آئندہ الیکشن کے پیش نظر الزام تراشی کررہی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ بھارت جان لے یہ نیا پاکستان ہے، بھارت جنگ کے نتائج سے باخبر رہے، بہادر پاکستانی افواج بھارت کو بھرپور جواب دیں گی، بھارت کا جنگی جنون اس کو کوئی فائدہ نہ دے گا۔

Check Also

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر 27 سالہ نوجوان طاہر محمود نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی 2 میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اورکہا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد کے مطابق راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں، تم سب خوش رہو، طاہرجب سے لاپتا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیم سمندر میں نوجوان کو تلاش کررہی ہیں، رات میں اندھیرے کی وجہ سےصبح آپریشن شروع کیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 123 میں دھاندلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *