Home / تازہ ترین خبر / ڈیلس میں ویزہ کیمپ 9 اور 10 مارچ کو منعقد ہوگا۔ پاکستان قونصلیٹ ویزے جاری کرے گی، پاکستان سوسائیٹی نے انتظامات مکمل کرلیئے۔

ڈیلس میں ویزہ کیمپ 9 اور 10 مارچ کو منعقد ہوگا۔ پاکستان قونصلیٹ ویزے جاری کرے گی، پاکستان سوسائیٹی نے انتظامات مکمل کرلیئے۔

پاکستان قونصلیٹ کی جانب سے ویزہ کیمپ 9 اور 10 مارچ کو  ڈیلس میں منعقد ہوگا۔ PSNT نے انتظامات مکمل کرلیئے۔ 

ڈیلس ( رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ ) 

پاکستان سوسائیٹی آف نارتھ ٹیکساس (PSNT) کے صدر عابد ملک نے کہا ہے کہ ڈیلس اور قریبی شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے دو روزہ ویزہ کیمپ کا انعقاد مورخہ 9 اور 10 مارچ کو پارک پلازہ ڈیلس میں منعقد کرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئیے ہیں۔  جاگو ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان قونصلیٹ ہیوسٹن کا عملہ اس ویزہ کیمپ میں آنے والے پاکستانی شہریت اور دونوں مملکوں کی دوہری شہریت کے حامل افراد کو اسہی روز ویزہ جاری کرینگے جبکہ ساتھ ساتھ پاور آف اٹارنی، کاغذات کی تصدیق، کے سلسلہ میں بھی سہولیات بہم پہنچائی جائینگی،

پاکستان سوسائیٹی آف نارتھ ٹیکساس کے نومنتخب صدر عابد ملک

عابد ملک کا کہنا تھا کہ آنے والے کمیونٹی کے افراد سے گذارش ہے کہ وہ اس سلسلہ میں پاکستانی سفاتخانہ اور قونصلیٹ کی ویب سائیٹ سے مطوبہ فارم پرنٹ اور پُر کرکے آئیں تو انکو مزید تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا تاہم پاکستان سوسائٹی کی جانب سے بھی اس ضمن میں اتظامات کیئے گئے ہیں اور انکی تنظیم کے رضاکار آنے والے کمیونٹی کے افراد کو سروسز فراہم کرینگے۔ اور انکو ہرممکن سہولت فراہم کرنے میں پیش پیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قونصلیٹ کی قونصل جرنل عائیشہ فاروقی کے وہ تہہ دل سے شکر گذار ہیں کہ جنکے مسلسل تعاون کے سبب ہر چھ ماہ بعد ڈیلس اور قریبی شہروں کے عوام کو اس ویزہ کیمپ کے ذریعہ انکے گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جسپر وہ انکے شکرگذار ہیں۔ عابد ملک نے مزید کہا کہ اس ویزہ کیمپ میں صرف اور صرف پاکستانی ویزہ۔پاور آف اٹارنی، کاغذات کی تصدیق، کی سہولیات فراہم کی جائینگی۔ انہوں نے بتایا کہ ویزہ کیمپ پارک پلازہ 1311 نارتھ سینٹرل ایکسپریس وے ڈیلس میں 9 مارچ  بروز ہفتہ کو کو صبح نو سے شام چار اور دس مارچ کو صبح نو سے دوپہر بارہ بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ مزید معلومات کیلئے وہ پاکستان سوسائیٹی کے عہدیداران شاہ رخ صدیقی، سلمان تابانی، آمنہ پیرانی، انور۔ یا ان سے فون نمبر @8173712708 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Check Also

پارٹی قیادت نے عوام کو ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی، شرجیل میمن

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے عوام کو ٹرانسپورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *