Home / جاگو پاکستان / پاکستان میں روز تجربے ہوتے ہیں، صدارتی نظام کے قائل نہیں: زرداری

پاکستان میں روز تجربے ہوتے ہیں، صدارتی نظام کے قائل نہیں: زرداری

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے صدارتی نظام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں روز نئے تجربے ہوتے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں سے واپسی پر انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ ملک میں صدارتی نظام کی باتیں ہو رہی ہیں، اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ اس طرح بھی ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ یہ روز پاکستان میں نیا تجربہ کرنے کے موڈ میں ہیں، میں سمجھتا ہوں صورتحال دن بدن بدتر سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صدارتی نظام کے قائل نہیں، انہیں کوشش کرنے دو، ہم روکیں گے۔

Check Also

کراچی: جاپانی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے سی سی ٹی وی سامنے آگئی

کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *