Home / جاگو کھیل / پاکستان کا دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف

پاکستان کا دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف

شارجہ: دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف دیا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔

اوپنر امام الحق پہلے اوور کی پانچویں گیند پر رچرڈسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد شان مسعود اور حارث سہیل نے 35 رنز کی شراکت قائم کی تو شان بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تیسری وکٹ پر 52 رنز کی شراکت کے بعد حارث سہیل بھی 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ عمر اکمل بھی 16 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

محمد رضوان اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کے بدولت قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بناسکی۔ محمد رضوان 115، شعیب ملک 60  اور حارث سہیل 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے رچرڈسن، کولٹر نیل نے 2،2 جب کہ لیون، زمپا اور فنچ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے جن کے حوالے سے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین آج اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔

آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Check Also

لیونل میسی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان بتادیا

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *