Home / جاگو ڈیلس نیوز / پاکستان کے ٹی وی”ہم” کی جانب سے ہم کشمیر ایوارڈ2019ء کی رنگارنگ تقریب ہیوسٹن میں منعقد

پاکستان کے ٹی وی”ہم” کی جانب سے ہم کشمیر ایوارڈ2019ء کی رنگارنگ تقریب ہیوسٹن میں منعقد

پاکستان کے ٹی وی”ہم” کی جانب سے ہم کشمیر ایوارڈ2019ء کی رنگارنگ تقریب ہیوسٹن میں منعقد
فلم اور ٹی وی کے جھلملاتے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے،NRGارینا میں ہزاروں افراد کی شرکت
ریڈ کارپٹ تقریب میں مداحوں کی اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ہمراہ سیلفیاں،گلوکارہ عابدہ پروین کی بھرپور پرفارمنس میئر ہیوسٹن سیلوسٹرٹرنر کی جانب سے خوش آمدید، سفیر پاکستان ڈاکٹر اسدمجید خان کا ہم ٹی وی کو خراج تحسین ہم ٹی وی کی سلطانہ صدیقی کا اظہار تشکر، فواد عظیم کی محنت نے شو کو کامیاب کردیا ہم ایوارڈ میں سب سے زیادہ ایوارڈ اداکارہ نعمان اعجاز لے اُڑے، رنگارنگ
تقریب رات گئے تک جاری رہی رپورٹ:راجہ زاہد اختر خانزادہ،تصاویر،ڈاکٹر نسرین خانزادہ
ہیوسٹن (رپورٹ:راجہ زاہد اختر خانزادہ/جاگو ٹائمز نیوز)پاکستان کے معروف انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینل”ہم” کی جانب سے ہم کشمیر ایوارڈ2019ء کی رنگارنگ تقریب میں فلم اور ٹی وی کے جھلملاتے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے، ”سرخ قالین” پر سجائی گئی تقریب اور ہیوسٹن کے این آر جی ارینا میں ایوارڈ تقریب میں پاکستان کے ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اس کو یادگار بنا دیا، ہم ایوارڈ کی تقریب میںستاروں نے کیمرہ اور مداحوںکے سامنے براہ راست پرفارمنس دی جبکہ سرخ کارپٹ تقریب میں  ینکڑوں مداح اپنے اپنے پسندیدہ فنکاروں سے ملے اور ان کے ساتھ ڈھیروں سیلفیاں بنوائیں،ہیوسٹن کے این آر جی ارینا جس میں8ہزار سے زائد مداحوں نے شرکت کر کے اس تقریب کو یادگار بنا دیا، اس تقریب اور ایوارڈ کی تیاریاں گزشتہ جولائی سے جاری تھیں،جس میں ہیوسٹن کی یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات نے بھی رضا کارانہ خدمات سر انجام دیں، ایوارڈ کی اس تقریب میں جن ستاروں نے
شرکت کی، ان میں فلم اسٹار جاوید شیخ، ریما،سارا خان، عاصم اظہر، عدنان صدیقی، اقراء عزیز ، زید علی، مورو، فرحان سعید، اروا ہوکین، ماورا ہوکا،عائشہ عمر، کبرا خان، بشریٰ انصاری، عمران، منیب بٹ،کنزہ ہاشمی، مسرت، مصباح، میکال ذوالفقار اور علی رحمن خان شامل تھے، ایوارڈ کی تقریب کا آغاز امریکہ کے قومی ترانہ کیا گیا، فوجی بینڈ نے زبرست طریقہ سے ظاہرہ کیا اور امریکی پرچم تھامے فوجی بینڈ نے ایک بھر پور سماں بانددھا جس کے فوری بعد پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا، میئر ہیوسٹن
سلوسٹرٹرنر اور امرکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے بھی اسموقع پر ہم ٹی وی کی صدر سلطانہ صدیقی کے ہمراہ موجود تھے، گلوکارہ عابدہ پرویزن نے ایوارڈ کی تقریب کے بعد صوفی کلام پیش کر کے وہاں بیٹھےافراد کو جھومنے پرمجبور کر دیا، گلوکار عالم گیر جن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے بھی بغیر موسیقی کے اپنا ایک گانا پیش کر کے ڈھیروں داد تحسین سمیٹی، پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹی وی نے پاکستان کی ثقافت کو دنیا بھر
میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے اس حوالے سے ٹی وی کے مؤثر کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ہم ٹی وی نے پاکستان کا سفیر ہونے کا کردار ادا کیا ہے، تقریب کے اہتمام کی تیاریاں جو کہ جولائی سے جاری تھیں،اس میں اس تقریب کو بہترین طریقہ آرگنائزر کرنے کا کردار ہم ٹی وی کے امریکہ میں انچارج فواد عظیم نے کیا تھا، جنہوں نے مسلسل چار ،پانچ ماہ کی کاوشوں سے اس تقریب کو سجانے کی تیاریاں بھر پور طریقے سے کیں، جس کو سب نے سراہا، اس تقریب میں مقامی رضا کاروں اور مقامی نیٹ ورک اورپروڈکشن ٹیم نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا، حاضرین میں خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ، ایوارڈ تقریب میں آتش بازی ڈسپلے کے ساتھ صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکارہ مہوش حیات نے احسن خان اور عاصم اظہر کے ہمراہ اسٹیج پرانٹری دی جبکہ ہانیہ عمر نے بھی بھر پور پرفارمنس دی، نظامت کے فرائضعائشہ عمر ،میکا ذوالفقار ، صنم اور علی رحمن نے سر انجام دئیے،ستاروں نے ہر طرف گلیمر بکھیر دیا، بلونگ گائون، کشمیری کپڑے اور دیگرملبوسات زیب تن کئے، فنکاروں نے تقریب کی روشنی میں چار چاند لگا دئیے، عدنان صدیقی اور دیگر ستارے کالے لباس میں ملبوس تھے، ہم کشمیر ایوارڈ میں بہترین
ہدایت کار کا ایوارڈکاشف نثار، انتہائی متاثر کن کردار کا ایوارڈ نعمان اعجاز، بہترین ڈرامہ مصنف صائمہ اکرام، بہترین آن اسکرین جوڑے کا ایوارڈ اقراء عزیز اور فرحان سعید بہترین اداکار مرد کاایوارڈ ٹیپو شاہ اور یاس حسن ،بہترین اداکار مددگار اداکار خاتون نادیہ افغان، بہترین اداکار منفی کردار نعمان اعجاز جبکہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ گلوکار عالم گیر کو دیا گیا،ایوارڈ کی تقریب رات گئے تک جاری رہی اور آنے والے افراد نے بھر پور طریقے سے اس کو انجوائے کیا اداکارہ نعمان اعجاز کو سب سے زیادہ ایوارڈ
ملے جس پر تمام افراد نے ان کو بھر پور مبارکباد پیش کی۔

Check Also

پہلا ایلیمنیٹر: اسلام آباد نے کوئٹہ کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *