Breaking News
Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مرد

پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مرد

شوبز و اسپورٹس ویب سائٹ کی جانب سے سال 2020 کے 35 خوبصورت ترین مرد حضرات کی فہرست جاری کردی گئی، جس میں شوبز و اسپورٹس سمیت دیگر فنون لطیفہ کے شعبوں سے وابستہ مرد حضرات کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈیلی کینن نیوز نامی ویب سائٹ کی جانب سے مذکورہ فہرست مئی میں جاری کی گئی تھی اور حال ہی میں اداکار عمران عباس نے مذکورہ فہرست میں اپنا نام نمایاں آنے پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔

کینن نیوز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں 35 پاکستانی مرد حضرات کو شامل کیا گیا ہے، جس میں کرکٹرز سمیت ٹی وی اداکار، گلوکار، موسیقار اور فیشن و ماڈلنگ سمیت سوشل میڈیا سے وابستہ معروف افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

فہرست میں بلال اشرف کو 29 ویں، عبداللہ اعجاز کو 28 ویں، ایمل خان کو 27 ویں، فواد خان کو 26 ویں، عثمان مختار کو 25 ویں، شان شاہد کو 24 ویں، ماڈل چامپ امی کو 23 ویں، نور حسن کو 22 ویں، آفتاب جیکب کو 21 ویں اور جہان خالد کو 20 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

عماد عرفانی کو دوسرا خوبصورت مرد قرار دیا گیا ہے—فوٹو: فیس بک
عماد عرفانی کو دوسرا خوبصورت مرد قرار دیا گیا ہے—فوٹو: فیس بک

فہرست میں نبیل زبیری 19 ویں نمبر پر ہے جب کہ اسد شان 18 ویں، سیف الوہاب 17 ویں، میکال ذوالفقار 16 ویں، سید فواد احمد 15 ویں، عدیل چوہدری 14 ویں، شہریار منور 13 ویں، شہباز چھگری 12 ویں، فرحان طاہر 11 ویں اور زین ملک 10 ویں نمبر پر ہے۔

جہان خالد کو فہرست میں 20 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
جہان خالد کو فہرست میں 20 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے خوبصورت مرد حضرات کی فہرست میں سکندر رضوی 9 ویں نمبر پر ہے جب کہ آغا علی 8 ویں، حسنین لہری 7 ویں، شہزاد نور چھٹے، عمر شہزاد پانچویں، دانش تیمور چوتھے، شہروز سبزواری تیسرے، عماد عرفانی دوسرے اور عمران عباس پہلے نمبر پر ہے۔

حیران کن طور پر ماضی میں متعدد فہرستوں میں پہلے پانچ نمبرز پر رہنے والے شاہد آفریدی کو آخری نمبر پر رکھا گیا ہے جب کہ فواد خان کو بھی 26 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

Check Also

بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ تیار، جلد سلمان خان کو سنائیں گے، پروڈیوسر

بجرنگی بھائی جان اور راؤڈی راٹھور سیکوئیل کے اسکرپٹ تیار ہیں، اسکی تصدیق پروڈیوسر کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *