Home / جاگو ہیوسٹن نیوز / پاک امریکہ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں،پاکستانی تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، اسد مجید

پاک امریکہ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں،پاکستانی تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، اسد مجید

ہیوسٹن(نمائندہ خصوصی)امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے امریکیوں کوپاکستان کا دورہ کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووہ نئے تبدیل شدہ پاکستان کے دورہ کا تجربہ ضرور کریں، جہاں سیکورٹی کی صورتحال قابل رشک حد تک بہتر ہوئی ہے، اب پاکستان میں منظم(باقی صفحہ7بقیہ نمبر10) دہشت گرد تنظیموں کا وجود نہیں ہے، پاکستان کی آزاد ویزا پالیسی بشمول54ممالک کے شہریوں کو ائیر پورٹ اترنے پر ہی ویزا کی سہولت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نہ صرف اپنے شہریوں بلکہ غیر ملکی افراد کو بھی تحفظ فراہم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، ہیوسٹن کراچی سٹرسٹی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے”دور حاضر کا پاکستان اور جنوبی ایشیا میں اس کے کلیدی کردا ر” کے موضوع پر پر منعقدہ ورلڈ افیئرز کونسل ہیوسٹن کے ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جامع امن کیلئے امریکہ طالبان مذاکرات کے حوالے سے پاکستان اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے، جس سے پاک امریکہ تعلقات میں اعتماد کی نئی فضاء قائم ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے سربراہان افغانستان میں مکمل امن کیلئے کوشاں ہیں، ان ناقدین کا کہنا تھا کہ پاکستان اب اشرافیہ کے کلچر سے دور ہو رہا ہے اور جمہویرت کی شاہراہ پر گامزن ہے،انہوں نے ورلڈ افیئرز کونسل کے ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن کا خواہشمند ہے، جس کا مظاہرہ اس نے پلوامہ حملوں کے بعد کئی بار کیا، لیکن بھارت نے پہلوامہ حملے کو اپنے اندرونی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ، پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی سیاسی قیادت خصوصاً میڈیا کا طرز عمل منفی تھا جبکہ پاکستانی میڈیا اور سیاسی قیادت نے انتہائی ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا،انہوں نے آئل ٹائیکوون جاوید انور کو پاکستان کیلئے ان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا،کونسل کے ڈنر سے ہیوسٹن کراچی سٹرسٹی ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن ممتاز آئل بزنس ٹائیکون جاوید انور اور سعیدشیخ نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر جاوید انور کی طرف سے پاکستانی سفیر کو ٹیکساس کے روایتی تحفہ کائو برائے بوسٹن کا بھی تحفظ پیش کیا گیا۔

Check Also

گلوکار رحیم شاہ کے ڈیلس کنسرٹ میں پاکستان حکومت کے ایوارڈ پر چونکا دینے والے انکشافات، متنازعہ کارکردگی نے مداحوں کو مایوس کر دیا

ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ) پاکستان کے معروف گلوکار رحیم شاہ جنہوں نے پشتو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *