Home / جاگو صحت / پنجاب میں سندھ سے زیادہ ایچ آئی وی کیسز ہونے کا انکشاف

پنجاب میں سندھ سے زیادہ ایچ آئی وی کیسز ہونے کا انکشاف

پنجاب میں ایڈز کے وائرس۔ ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی صورتحال سندھ کے شہر رتو ڈیرو سے بھی زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کر چکی ہے جس میں بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

اب پنجاب میں بھی 13 ہزار 400 سے زائد افراد کے ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ایڈز کے کیسز ضلع ڈیرہ غازی خان میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 3 ہزار سے زائد افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔

فیصل آباد میں بھی ایچ آئی وی متاثرین کی تعداد 2 ہزار 800 سے زائد ہے۔

اسکریننگ کے دوران جیلوں میں موجود 3 ہزار قیدیوں میں بھی ایچ آئی وی کا وائرس پایا گیا۔

Check Also

رمضان المبارک میں تمباکو نوشی کی عادت سے چھٹکارا پانے کے طریقے

تمباکونوشی کے نقصانات معلوم ہونے کے باوجود لوگ اسے ترک کرنے میں مکمل کامیاب کیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *