Breaking News
Home / جاگو پاکستان / پہلی مرتبہ طاقتور لوگ احتساب کے شکنجے میں آئے ہیں: فردوس عاشق

پہلی مرتبہ طاقتور لوگ احتساب کے شکنجے میں آئے ہیں: فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ پہلی مرتبہ طاقتور لوگ احتساب کے شکنجے میں آئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک حکومت کا بیانیہ ہے اور دوسرا اپوزیشن کا ہے، اپوزیشن نے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے، احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے اور ہم اس حق کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ ملک میں ادارے آزاد ہیں، عمران خان ڈی چوک پر قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی کے لیے نکلے تھے، چاہتے ہیں ملک میں ادارے مضبوط اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، پہلی مرتبہ طاقتور لوگ احتساب کے شکنجے میں آئے ہیں۔

معاون خصوصی نے وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دورے سے متعلقہ لوگوں کا مختصر وفد ساتھ لے کر امریکا جارہے ہیں، ‏کمرشل فلائٹ سے وزیراعظم کی روانگی مغلیہ طرز حکمرانی کرنے والوں کیلئے ایک مثال ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم دورے میں پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد کی نگہبانی کا فرض ادا کرنے جارہے ہیں، عوامی وزیراعظم عوامی انداز میں اور عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے امریکا روانہ ہو رہے ہیں، ماضی کے حکمران بین الاقوامی دوروں میں اپنے ذاتی مالی مفادات کو سامنے رکھتے تھے، یہ ہوتا ہے قیادتوں اور ان کی سوچ کا فرق۔

Check Also

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر 27 سالہ نوجوان طاہر محمود نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی 2 میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اورکہا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد کے مطابق راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں، تم سب خوش رہو، طاہرجب سے لاپتا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیم سمندر میں نوجوان کو تلاش کررہی ہیں، رات میں اندھیرے کی وجہ سےصبح آپریشن شروع کیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 123 میں دھاندلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *