Home / جاگو دنیا / چین کے بحری جہاز میں گیس بھر جانے سے 10 افراد ہلاک

چین کے بحری جہاز میں گیس بھر جانے سے 10 افراد ہلاک

پولیس نے بحری جہاز کے عملے کچھ اراکین کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو : فائل

بیجنگ: چین میں ایک مال بردار بحری جہاز میں خطرناک گیس خارج ہونے کے باعث 10 افراد ہلاک اور 19 کی حالت غیر ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی بندرگاہ لونگیان پورٹ کے نزدیک ایک بحری جہاز میں آگ بجھانے کے لیے استعمال ہونے والے آلات میں سے گیس خارج ہونے لگی اور جہاز کے کئی حصوں میں بھر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے جب کہ 19 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

گیس سے بے حال افراد کو طبی امداد فراہمی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ کارگو شپ کی بھی مرمت کردی گئی ہے۔ حادثہ بحری جہاز کے عملے کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے جہاز کے عملے میں سے سیفٹی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔ چین میں سیفٹی اقدامات کو پہلی ترجیح پر رکھا جاتا ہے اور اس سے روح گردانی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

Check Also

کینیا کے آرمی چیف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں آرمی چیف، جنرل فرانسس اوگولا سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *