Home / جاگو بزنس / ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، اوپن مارکیٹ میں 157 روپے کا ہوگیا

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، اوپن مارکیٹ میں 157 روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ابتداء میں ڈالر ایک روپے 10 پیسے مہنگا ہوکر 154 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر 2.25 روپے مہنگا ہوکر 155.15 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 155.84 پر بند ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار رہا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 157.50 کا ہوگیا۔

Check Also

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کے لیے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *