Home / جاگو دنیا / ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کی ملاقات رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہوگی

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کی ملاقات رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہوگی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان سے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ویتنام میں ملاقات ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران کہا کہ ہم جزیرہ نما کوریا میں امن کے لیے ہم تاریخی اقدامات اٹھارہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ 27 اور 28 فروری کو ویتنام میں کم جان انگ سے دوسری ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے یرغمال بنائے جانے والے لوگ واپس آرہے ہیں، جوہری ہتھیاروں کے تجربات رک گئے اور گزشتہ 15 ماہ سے شمالی کوریا نے کوئی میزائل تجربہ نہیں کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں صدر نہ ہوتا تو اس وقت امریکا کی شمالی کوریا سے بڑی جنگ ہو رہی ہوتی، بہت کام باقی ہے لیکن میرا تعلق کم جونگ ان سے اچھا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان گزشتہ سال کے وسط میں سنگاپور میں ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

Check Also

دہلی: تامل ناڈو کے کسانوں کا انسانی کھوپڑیوں اور ہڈیوں کے ساتھ احتجاج

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کسانوں نے نئی دہلی میں حکومت کی جانب سے وعدوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *