Home / جاگو ڈیلس نیوز / ڈیلس:پاکستانی فلمی اور ٹیلی ویژن کے ستاروں پرمشتمل ٹیم تحسین جاوید الیون اور ڈیلس کی ٹیم اے زی الیون کے درمیان عیدکرکٹ فیسٹیول میچ کے دوران لی گئیں، چند تصاویریں جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو جبکہ پاکستانی شائقین کی ایک بڑی تعداد جس میں مردو خواتین شامل ہیں،اس میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ،جاگو ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف راجہ زاہد خانزادہ، مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں ہمایو ں سعید، سید جبران، عباس جعفری، عاصم محمود اور ڈیلس ٹیم کے کپتان اظہر قاسمی سے بات چیت کرتے ہوئے

ڈیلس:پاکستانی فلمی اور ٹیلی ویژن کے ستاروں پرمشتمل ٹیم تحسین جاوید الیون اور ڈیلس کی ٹیم اے زی الیون کے درمیان عیدکرکٹ فیسٹیول میچ کے دوران لی گئیں، چند تصاویریں جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو جبکہ پاکستانی شائقین کی ایک بڑی تعداد جس میں مردو خواتین شامل ہیں،اس میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ،جاگو ٹائمز کے ایڈیٹر انچیف راجہ زاہد خانزادہ، مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں ہمایو ں سعید، سید جبران، عباس جعفری، عاصم محمود اور ڈیلس ٹیم کے کپتان اظہر قاسمی سے بات چیت کرتے ہوئے

سپر لیڈ صفحہ12
عید فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈیلس کرکٹ ٹیم اور تحسین الیون میں اداکاروں کی ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کر لی
ڈیلس میں پاکستانی فلمی ستاروں کی کہکشاںسج گئی، اداکار عباس جعفری91رن بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے، ڈیلس کی اے زی الیون کے تمام کھلاڑی20اوورز کے کھیل میں 131رنر پر آئوٹ
اداکاروں کی ٹیم نے7 وکٹوں میں230رنز بنا کر فتح حاصل کرلی، ڈیلس کمیونٹی کے مردو خواتین کی بڑی تعدا د نے کرکٹ میچ براہ راست دیکھا، اداکارہ محمود کی مزاحیہ کمنٹری سے حاضرین محضوض ہوتے رہے

ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)ڈیلس میں پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کے ستاروں کی ٹیم تحسین جاوید الیون اور ڈیلس کرکٹ ٹیم اے زی الیون کے درمیان پلانو میں واقع رسل پارک کرکٹ اسٹیڈیم میں عید فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کو دوران زبردست مقابلہ ہوا، پاکستانی ستاروں کی ٹیم تحسین جاوید الیون نے فیلڈنگ اور بیٹنگ میں ڈیلس ٹیم کو زبردست مات دے کر چیمپئن ٹرافی اپنے نام کر لی، پاکستان سے فلمی اور ٹیلی ویژن کے ستاروں کی اس کہکشاں کو سجانے میں سنگ لو انٹرٹینمنٹ نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے اس عید فیسٹیول کی میزبانی کی ،پاکستان سے آنے والی فلمی ستاروں کی ٹیم کی اس کہکشاںمیں جن اداکار کھلاڑیوں حصہ لیا، اس کی ٹیم کے کپتان معروف گلوکار تحسین جاوید تھے جبکہ دیگر اداکارکھلاڑیوں میں ہمایوں سعید،سید سعود قاسمی،نعمان حبیب، عباس جعفری، سلمان سعید، مختیار احمد اور نواب عالم شامل تھے، جبکہ ڈیلس کے اے زی الیون میں کپتان ندیم(ہاکس بے الیون) محسن علی، آصف خان، ساجد صدیقی، عارف ہاشمی،عدنان احمد، انعام شیروانی، ال علی شامل تھے،ٹاس کے بعد بیٹنگ اے زی الیون نے کی اور20اوورز کے اس میچ میں ان کی ٹیم131رنرز پر آئوٹ ہو گئی، جس میں دو کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے، اے زی الیون میں کرکٹ کھیلنے کا اچھا مظاہرہ شاہد عالم نے کیا، جنہوں نے50رن بنائے جبکہ اظہر قاسمی نے اچھی بالنگ کا مظاہرہ کیا، پاکستانی اداکاروں کی ٹیم تحسین جاوید الیون نے سات وکٹوں کے نقصان پر230 رن بنائے اور پاکستان سے آئے اداکار عباس جعفری نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے91رن بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ اداکار سعود اور مختیار نے4مخالف کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جس کی وجہ سے سعود اور مختیار بیسٹ بالر قرار پائے، اداکاروں کی ٹیم نے کھیل کے ابتداء میں اچھا اسٹارٹ لیا، ہمایوں سعید اور فہد مصطفی کی جوڑی نے مل کر40رن بنائے، تاہم اظہر قاسمی نے ہمایوں سعید کی وکٹ اڑا دی تا ہم دیگر اداکاروں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کر کے اس کھیل کو اپنے نام کر لیا، کرکٹ کی کمنٹری پاکستان کے اداکار اور گلوکار محمود قاسمی(مودی) نے انتہائی اچھے اور مزاحیہ انداز میں کی، جس سے میدان میں موجود شائقین بھر پور طریقہ لطف اندوز ہوتے رہے، ایک موقع پر ایک خاتون نے مودی قاسمی کو کہا کہ گرین یونیفارم والے تو پاکستانی ہیں مگر یہ پیلے رنگ میں کہاں کے کھلاڑی ہیں، اس پر محمود قاسمی نے مزاحیہ انداز میں جوواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ میں مقیم بگڑے پاکستانی ہیں جو کہ امریکہ آنے کے بعد واپس پاکستان نہیں گئے، اس میچ میں پاکستانی کمیونٹی میں کرکٹ کے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود رہی اور اس میچ کو انہوں نے بڑی دل جمی سے دیکھا،میچ کے آخر میں ٹیموں کو ٹرافیاںبھی دی گئیں، پاکستانی کمیونٹی کے افراد کا کہنا تھا کہ اس میچ کے ہونے سے ان کو پاکستان کی یاد تازہ ہو گئی ہے

Check Also

پہلا ایلیمنیٹر: اسلام آباد نے کوئٹہ کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *