Breaking News
Home / جاگو پاکستان / کئی بار جیل بھگت چکا، اگلا نمبر حکومتی بینچوں پر بیٹھے لوگوں کا ہے: سعد رفیق

کئی بار جیل بھگت چکا، اگلا نمبر حکومتی بینچوں پر بیٹھے لوگوں کا ہے: سعد رفیق

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کئی بار جیل بھگت چکا ہوں مگر اگلے سال ان لوگوں کا نمبر ہے جو اِس وقت حکومتی بینچوں پر ہیں۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پروڈکشن آرڈر پر ایوان میں پہنچے جہاں انہوں نے بجٹ سیشن میں دھواں دھار تقریر کی۔

’گریبان پکڑ کر اور کنپٹی پر پستول رکھ کر میثاق نہیں ہوتا‘

اپنے خطاب میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گریبان پکڑ کر اور کنپٹی پر پستول رکھ کر میثاق نہیں ہوتا، میثاق کیلئے کوئی پیچھے نہیں ہٹ رہا لیکن ملک چلانے کیلئے سیاسی درجہ حرارت نیچے لانا پڑتا ہے۔

عمران خان اور ان کی حکومت آگ سے کھیل رہے ہیں: سعد رفیق

انہوں نے کہا کہ یہ جو ہورہا ہے، آپ کو بھی پتہ ہے، مجھے بھی پتہ ہے، ہمیں پتہ ہے رگڑا تقریروں کا لگ رہا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں تو کئی بار جیل بھگت چکا ہوں اور مجھے پتہ ہے میرے اور ساتھی بھی جیل آرہے ہیں مگر اگلے سال ان لوگوں کا نمبر ہے جو اِس وقت حکومتی بینچوں پر ہیں، انہیں تاحال اندازہ نہیں ہے۔

’وزیراعظم عمران خان یا تو خود کو سلیکٹڈ مان لیں، یا این آر او کی بات کرنا چھوڑ دیں‘

سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو خبردار کیا کہ جمہوریت خطرے میں ہے، جو یہ خطرہ محسوس نہیں کرتا وہ غلط فہمی دور کر لے، یہاں 5 سال آرام سے نہیں نکلتے اور اس طرح 5 تو کیا 2 سال بھی نہیں نکل سکتے۔

این آر او سے متعلق انہوں نے کہا کہ این آر او دینا منتخب وزرائے اعظم کا کام نہیں کیونکہ اس کی یہ پوزیشن ہی نہیں ہوتی، وزیراعظم عمران خان یا تو خود کو سلیکٹڈ مان لیں، یا این آر او کی بات کرنا چھوڑ دیں۔

قرضوں کی تحقیقات کیلئے بنایا گیا انکوائری کمیشن غیر آئینی ہے: بلاول

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کی چیخیں نکلوادی ہیں، ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تابوت میں یہ بجٹ آخری کیل ثابت ہوگا، پولیس، ایف بی آر اور کسٹم کیا یہ دودھ کے دھلے ہیں؟

سعد رفیق کے مطابق چار ہزار ارب کا ٹیکس ریونیو پورا نہیں کرسکے تو 5500 ارب کا ہدف کیسے پورا کریں گے، تعلیم کے بجٹ میں کمی اور صحت کے بجٹ میں کٹ لگادیا، ہم سے آپ حساب مانگتے ہیں لیکن آپ نے جو 10 ماہ میں قرض لے لیا اس میں صرف بی آر ٹی کے کھڈے نظر آرہے ہیں، بجلی، گیس اور اشیائے خور ونوش سمیت ہر چیز مہنگی ہے۔

’10 نئی ٹرینیں چلائیں جس میں سے 7 خسارے میں ہیں‘

سابق وزیر کا ریلوے کی موجودہ صورتحال پر کہنا تھا کہ 40 ارب روپے پی ایس ڈی پی تھا لیکن اب 18 ارب دے رہے ہیں، میں 20 دن کا تیل اسٹاک چھوڑ کر آیا تھا تاہم اب یہ تین دن پر لے آئے۔

جناح ایکسپریس حادثہ: ٹرینیں 6 گھنٹے تک تاخیر کا شکار

انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے پر مجھ سے استعفیٰ مانگا کرتے تھے، میں استعفیٰ نہیں مانگ رہا، ٹرین حادثے کا ذمہ دار وزیر نہیں ہوتا بلکہ انسانی غلطی ہوتی ہے، آپ نے 10 نئی ٹرینیں چلائیں جس میں سے 7 خسارے میں ہیں، چلتی ٹرینوں کی بوگیاں اتاری ہیں اور انجن لگاکر نئی ٹرینیں بنادیں، یہ تباہی مچادی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کے معاہدے کا کہتے ہیں لیکن کوئی معاہدہ نہیں کیا، جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت ہے؟  ایم ایل ون پر ایم او یو سائن کرکے آئے ہیں، کوئی معاہدہ ثابت کردیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

نیب کے حوالے سے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نیب کا کالا قانون ملک کی معیشت کو کھوکھلا کررہا ہے، اس سے سیاستدانوں کے علاوہ سیکڑوں عام لوگ بھی متاثر ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے نیب قانون میں تبدیلی نہیں کی جو کہ نالائقی کی، وہ نالائقی موجودہ حکومت بتدریج کررہی ہے، ہم تو بھگت رہے ہیں، کل آپ بھگتیں گے۔

 یاد رہے کہ خواجہ سعد رفیق ان دنوں پیراگون سوسائٹی کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں جنہیں پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی لایا گیا تھا۔

Check Also

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر 27 سالہ نوجوان طاہر محمود نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی 2 میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اورکہا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد کے مطابق راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں، تم سب خوش رہو، طاہرجب سے لاپتا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیم سمندر میں نوجوان کو تلاش کررہی ہیں، رات میں اندھیرے کی وجہ سےصبح آپریشن شروع کیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 123 میں دھاندلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *