Home / جاگو پاکستان / کثیرالملکی بحری مشق’امن 19‘ کے دوسرے روز بھی مختلف سرگرمیاں جاری

کثیرالملکی بحری مشق’امن 19‘ کے دوسرے روز بھی مختلف سرگرمیاں جاری

کراچی: کثیرالملکی بحری مشق ’امن 19‘ کے دوسرے روز بھی مختلف سرگرمیاں جاری رہیں۔ 

’کثیر الملکی بحری مشق امن 19‘ کے تحت پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے پی این ایس قاسم منوڑہ میں شاندار میری ٹائم کاﺅنٹر ٹیررازم ایکسرسائز بھی پیش کیں۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل تھے۔

میری ٹائم کاﺅنٹر ٹیررازم ایکسرسائز میں میری ٹائم دہشت گردی سے نمٹنے، اسپیشل آپریٹنگ پروسیجرز میں بہتری لانے، باہمی پیشہ ورانہ تجربات سے سیکھنے اور مشق میں شریک تمام اسپیشل آپریشنز فورسز کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کی جانب سے عزم و ہمت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

پاک بحریہ کے اثاثوں اور ان کی صلاحیتوں خصوصاً اسپیشل فاسٹ بوٹس کے ذریعے ڈالفن منوورز، فاسٹ بوٹ ریکوری، ایڈوانس فائر آرم ڈرلز، پیرا جمپس، کلیئرنس آپریشنز، ہوور کرافٹس میں اسپیشل آپریشنز فورسز اور میرین پلاٹونز کے داخلے، ہیلی کاپٹرز کے خصوصی مظاہرے اور فری فال جمپس کے بھی مظاہرے کیے گئے۔

مشقوں میں مبصرین، غیر ملکی مندوبین اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

— فوٹو: پاک بحریہ 

قبل ازیں امن مشق 19 کے حوالے سے ’بدلتی ہوئی عالمی جغرافیائی سیاست، بحر ہند میں میری ٹائم ڈائنامکس پر غور و فکر‘ کے عنوان سے سہ روزہ انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کا بھی آغاز ہوگیا جس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے۔

دوسری جانب کثیرالملکی بحری مشق امن کے دوسرے روز مختلف ممالک کے اعلیٰ افسران اور وفود نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقاتیں کیں۔

نیول چیف سے ملاقات کرنے والوں میں کمانڈر زمبابوے نیشنل آرمی لیفٹیننٹ جنرل ایڈزی ابسلام تفازوا چنیوکا چمونیو، رومانیہ کے چیف آف نیول فورسز وائس ایڈمرل الیگزینڈرو مرسو پی ایچ ڈی، آذربائیجان کے چیف آف کوسٹ گارڈ اسٹیٹ بارڈر سروسز لیفٹیننٹ جنرل افگن تاغییو ویلی اور امریکی ریٹائرڈ ایڈمرل ولیم اے اوونز شامل تھے۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی تعاون اور میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نیوی کی جانب سے امن مشقوں کا انعقاد 2007 سے جاری ہے اور اب تک 83 ممالک کی بحری افواج امن مشقوں میں حصہ لے چکی ہیں

Check Also

غزہ کی صورتحال عالمی نظام کی مکمل ناکامی ہے، سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال عالمی نظام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *