Home / جاگو ڈیلس نیوز / کرونا وائرس ،امریکی تاریخ میں پہلی بار Virtualافطار کا انعقاد

کرونا وائرس ،امریکی تاریخ میں پہلی بار Virtualافطار کا انعقاد

کرونا وائرس ،امریکی تاریخ میں پہلی بار Virtualافطار کا انعقاد
سسٹر سٹی ایسوسی ایشنز، ISGH اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے منعقدہ افطار پارٹی منعقد کی گئی
افطار ڈنر کا منفرد اندازمیں انعقاد میئر سلوسٹر ٹرنر کی خصوصی دلچسپی سے ممکن ہوا،سعید شیخ
 ہم نے ثابت کیا کہ کرونا ہمارے عزائم اور جزبوں کو شکست نہیں دے سکا، میئر کی میڈیا سے گفتگو
ہیوسٹن  (نمائندہ خصوصی )میئر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے کہا ہے کہ وبایہ مرض کرونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سالانہ افطار ڈنر کو  Virtual افطار میں تبدیل کیا ۔  ہم نے اس افطار ڈنر کو ملتوی کرنے کی بجاے ٔ  منظم اور منفرد انداز میں منعقد کر کے ثابت کر دیاکہ کرونا وایٔرس  ہمارے جذبوں اور عزائم کو شکست نہیں دے سکا ۔  وہ بایٔوسٹی سنٹر ہیوسٹن میں سسٹر سٹیز آف ہیوسٹن اور اسلامک سوسایٔٹی آف گریٹر ہیوسٹن سمیت  دیگر ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے منعقدہ  Virtual افطارڈنر  2020 میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔  اس موقع پر کمیونیٹی رہنما سعید شیخ اور مراد اجانی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔  میٔر نے کہا کہ کرونا وایٔرس  کے سبب سماجی دوری کی ناگزیر  ضرورت کے پیش نظر  سالانہ افطار ڈنر کا انعقاد ہیوسٹن کراچی سسٹر سمیت دیگر سسٹر سٹیز آف ہیوسٹن  اور دیگر تنظیموں کے منظم اشتراک سے  Virtual  افطار ڈنر  کی صورت میں کیا گیا اور اس عظیم الشان تقریب کو  ملتوی کرنے کی بجاے ٔ  ڈرایٔو تھرو  کے ذریعہ  لوگوں کو افطار ڈنر کے باکس فراہم کیے گے۔  انہوں نے اس تقریب کیلیۓ  گراںقدر مالی تعاون اور منظم اہتمام کرنے پر ممتاز آیٔل ٹایٔکون جاوید انور، سعید شیخ اور آغا خان کونسل کے صدر مراد اجانی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق میرٔ لی پی براؤن کے دور سے منعقد ہونے والے اس دو دہأی پرانے عظیم الشان اور بین المذاہب ہم آہنگی کی شناخت  کے حامل افطار ڈنر کو نا مساعد حالات کے باوجود منعقد کر کے ہم نے ثابت کر دیا کہ کرونا جیسا وبایٔ مرض ہمارے جذبوں اور عزایٔم کو شکست نہیں دے سکتا۔  انہوں نے منظم رضاکار سروس کے تحت سینکڑوں رضاکار فراہم کر نے پر آغاخان کمیونیٹی کے صدر مراد اجانی اور پاکستان ایسو سی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کی قیادت کو سراہا۔  انہوں نے کہا کہ اس افطار ڈنر کا مقصد  مذہبی ہم آہنگی اور روا داری کو فروغ دینا بھی ہے اور یہ سلسلہ آیٔندہ بھی جاری رہے گا۔  اس سال 2000  دو ہزار افراد کو افطاری کی سہولت فراہم کی گیٔ اور اگلی سال  2400 افراد کیلیۓ انتظام کی جاے ٔ گا۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں  امریکہ میں ہیوسٹن جیساکویٔ دوسرا شہر نہیں ہے جہاں یہ جذبہ دیکھنے کو ملے اور جہاں اسطرح  کی مذہبی ہم آہنگی پاۓ جاتی ہو اور یہ ہی ہماری طاقت ہے۔  افطار ڈنر کے کلیدی اسپانسر ممتاز آیٔل ٹایٔکون جاوید انور نے اس موقع پر اپنے ویڈیوپیغام میں افطار ڈنر کو کامیاب بنانے والے منتظمین کو خراج تحسین پیش کر تے ہوے ٔ کہا کہ میں میٔر سلوسٹر ٹرنراور منتظم سعید شیخ  سمیت دیگر تمام تنظیموں کا مشکور ہوں جنہوں نے اس افطار ڈنر کو نامساعد حالات کے باوجودمنفرد انداز میں منعقد کیا۔  اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوے ٔ  سعید شیخ نے میٔر سلوسٹر ٹرنر کی فہم و فراست کی حامل قیادت کو سراہتے ہوے ٔ  کہا کہ میرٔ اور ان کے دفتر کے حکام کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے ایک منفرد انداذ میں افظار ڈنر کا انعقاد ممکن ہوسکا  اور ہم نے سالانہ افطار ڈنر کے انعقاد کی روایت کو بر قرار رکھا جس کیلیۓ ممتاز کمیونیٹی رہنما جاوید انور نے بھرپور تعاون کیا۔  افطار ڈنر کے منظم انعقاد میں ممتازآغاخان کمیونیٹی رہنما مراد اجانی کی قیادت میں آغاخانی کمیونیٹی کے سینکڑوں رضاکاروں اور پی اے جی ایچ PAGH کے رضا کاروں  نے میاں نظیر کی قیادت میں قابل ستایٔش کردار ادا کیا۔افطار ڈنرکو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں دیگر کمیٹی ممبران جن میں  کرس اولسن، جیسیکانیگو، ایم جے خان، نصرو روپانی،  ہارون شیخ، میاں نذیر، محمود احمد، فرح اقبال، سہیل علی، عمران علی، ڈاکٹرحنا اعظم، ناہید احمد، الیاس چودھری، سعد انصاری، کرسٹل مونتانے، ماریا عثمانی اور عبدل الرحمان بادات بھی شامل ہیں۔

Check Also

پہلا ایلیمنیٹر: اسلام آباد نے کوئٹہ کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے …