Home / جاگو دنیا / کشمیرتنازع: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا تاریخی اجلاس آج ہوگا

کشمیرتنازع: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا تاریخی اجلاس آج ہوگا

نیویارک: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کا معاملہ 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچ گیا ہے جس کے لیے تاریخی اجلاس آج ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بھارت کی جانب سے یکطرفہ بدلنے کے معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔

50 برس بعد مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےایجنڈے پر آنے سے پاکستان کی سفارتی فتح ہوئی ہے جب کہ اجلاس روکنے میں ناکام بھارت کو منہ کی کھانا پڑگئی ہے اور سلامتی کونسل کا اجلاس آج شام 7 بجے ہورہا ہے۔

بند کمرہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں اور ان کو حل کرنے سے متعلق امور پر صلاح مشورے کیے جائیں گے جس کے بعد باقاعدہ اجلاس سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے سلامتی کونسل اپنی ذمے داری کیسے ادا کرتی ہے۔

ہم تیار ہیں، وقت آگیا ہے کہ مودی کو ایک سبق سکھائیں: وزیراعظم کا بھارت کو پیغام

اقوام متحدہ میں وزیرخارجہ کا خط پہنچانے والی پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امید ظاہر کی ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے مظلوم عوام کی مشکلات کا حل نکال لے گی۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے متعلق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کا  کہنا ہے کہ کامیابی کا انحصار پاکستان کی تیاری پر بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 50 برس میں کشمیر کی صورتحال پر پہلی میٹنگ کم سے کم اس بات کا اعتراف ضرور ہے کہ یہ دوطرفہ نہیں عالمی سطح کا تنازع ہے۔

Check Also

اپنے شہریوں کو غیر ملکی حکومتوں کے غیر قانونی اقدامات سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے: جسٹن ٹروڈو

کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ تمام کینیڈین شہریوں کو غیر ملکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *