Home / جاگو بزنس / کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس مہنگی

کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس مہنگی

اسلام آباد: اوگرا نے کمرشل کیٹیگریز کے ماہانہ بل میں کم از کم 14 ہزار 8 سو گیارہ روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد صنعتوں کیلئے کم از کم چارجز میں 10148 اور کمرشل کے بل میں 535 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی ،سمینٹ ،بجلی گھروں،جنرل انڈسٹری، رجسٹرڈ مینوفیکچررز،آئس فیکٹریز،نجی بجلی گھروں اور خصوصی کمرشل صارفین کے لئے ماہانہ کم سے کم بل میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ماہانہ کم سے کم بل گیس صارفین کے استعمال نہ کرنے کے باوجود بھی گیس کمپنیوں کو ادا کرنا ہوگا۔ سمینٹ صارفین کے لئے ماہانہ کم سےکم بل میں سب سے زیادہ 14 ہزار 8 سو گیارہ روپے کا اضافہ کیا گیا۔

Check Also

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

پاکستان بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *