Home / جاگو دنیا / کیا صدر ٹرمپ پرامن منتقلی اقتدار نہیں چاہتے؟

کیا صدر ٹرمپ پرامن منتقلی اقتدار نہیں چاہتے؟

tru

امریکا میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

لیکن انتخابات ہارنے کی صورت کیا صدر ٹرمپ پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کر دیں گے، یہ ایک ایسا سوال ہے جو عوام کے ذہنوں پیدا ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر آپ الیکشن ہار گئے تو پرامن طریقے سے اقتدار منتقل کر دیں گے، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔

صدر ٹرمپ نے پوسٹل ووٹنگ پر ایک بار پھر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے الیکشن کے نتائج کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ کر ختم ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب مزید ریاستیں میل کے ذریعے ووٹنگ کو ترجیح دے رہی ہیں تاکہ امریکی شہری عالمگیر وبا کورونا سے محفوظ رہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بہت پرزور طریقے سے پوسٹل بیلیٹنگ کے خلاف شکایات کر رہا ہوں، پوسٹل بیلیٹنگ تباہ کن ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے لیکن اگر پوسٹل بیلیٹنگ سے چھٹکارا پا لیا تو میں بہت ہی پرامن طریقے سے اقتدار جاری رہے گا۔

دوسری جانب ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مٹ رومنی جو اکثر صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریت کی بنیاد ہی اقتدار کی منتقلی ہے، اس کے بغیر تو بیلاروس ہے۔

مٹ رومنی نے مزید کہا کہ صدر کی جانب سے ایس کوئی بھی تجویز جس میں وہ آئین کے احترام کی گارنٹی نہیں دیتے، وہ ناقابل قبول ہے۔

خیال رہے کہ 2016 کے انتخابات سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے نتائج کو تسلیم کرنے کے حوالے سے رائے دینے سے انکار کیا تھا۔

اور پھر پاپولر ووٹنگ میں 30 لاکھ ووٹوں کی کمی کے باوجود ٹرمپ کو فاتح قرار دیا گیا جس پر آج بھی سوالات اٹھتے ہیں۔

Check Also

صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان لیکر بنگلادیشی پرچم والا جہاز 23 افراد سمیت چھوڑ دیا

صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان ملنے کے بعد قبضے میں لیا گیا بنگلادیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *