Breaking News
Home / تازہ ترین خبر / گورننس کے معاملات پر حکو مت اور اپوزیشن کا اتفاق چاہتے ہیں: فواد

گورننس کے معاملات پر حکو مت اور اپوزیشن کا اتفاق چاہتے ہیں: فواد

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے ہم  گورننس کے معاملات پر حکو مت اور اپوزیشن کا اتفاق چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان 2.1 ارب روپے کے طبی آلات درآمد کرتا ہے، پرائیویٹ سیکٹر طبی آلات بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علی زیدی عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر آج پریس کانفرنس میں ردِ عمل دیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  تحریک انصاف کی حکومت میں جس پر بھی الزام لگا اس سے جواب لیا گیا، اپوزیشن اور حکومت ہر وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں لگی رہتی ہے، حکومت اور اپوزیشن کو کم سے کم ایجنڈے پر آنا ہوگا، چاہتے ہیں کہ گورننس کے معاملات پر حکو مت اپوزیشن کا اتفاق ہوجائے۔

میڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کے معاملات بڑی آسانی سے حل ہوسکتے ہیں، میڈیا کو بہت باصلاحیت ٹیم دیکھ رہی ہے، شبلی فراز اور عاصم باجوہ کے ہوتے ہوئے میڈیا معاملات حل کی طرف جائیں گے۔

Check Also

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر 27 سالہ نوجوان طاہر محمود نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی 2 میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اورکہا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد کے مطابق راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں، تم سب خوش رہو، طاہرجب سے لاپتا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیم سمندر میں نوجوان کو تلاش کررہی ہیں، رات میں اندھیرے کی وجہ سےصبح آپریشن شروع کیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 123 میں دھاندلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *