Breaking News
Home / جاگو پاکستان / ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سے نقصان ہوا: شوکت یوسفزئی

ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سے نقصان ہوا: شوکت یوسفزئی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کامیاب آزاد امیدواروں میں بیشتر پی ٹی آئی کے کارکن ہیں اور ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سے نقصان ہوا۔ 

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے 6، تحریک انصاف نے 5 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 3، جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

قبائلی اضلاع میں انتخابات: آزاد 6، پی ٹی آئی 5 اور جے یو آئی 3 نشستوں پر کامیاب

اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کامیاب آزاد امیدواروں میں بیشتر پی ٹی آئی کے کارکن ہیں اور ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں صوبائی حکومت کی طرف سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی لہٰذا سب کو نتائج تسلیم کرنے چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کے مخالفین نے بھی انتخابات میں حصہ لیا،  اے این پی اور جے یو آئی (ف) کے ووٹرز نے بھی ہمیں ووٹ دیا۔

تحریک انصاف ہی قبائلی اضلاع کی اکثریتی جماعت بن کر ابھر رہی ہے: پرویز خٹک

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے کئی آزاد امیدوار حکومت سے رابطے میں ہیں۔

’قبائلی اضلاع میں الیکشن پاکستان اور ریاستی بیانیے کی فتح ہے‘

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی قبائلی اضلاع کی اکثریتی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔

یاد رہے کہ ضلع باجوڑ میں صوبائی اسمبلی کی تین، ضلع مہمند میں دو، ضلع خیبر میں 3، ضلع کرم میں 2 اور ضلع اورکزئی میں ایک صوبائی نشست کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

ضلع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی 2،2 نشستوں کیلئے پولنگ ہوئی، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ سابق فرنٹیر ریجن میں ایک صوبائی نشست رکھی گئی ہے۔

پی کے 115 کے علاقوں میں جانی خیل، بٹہ خیل، جنگل خیل، تحصیل لالچی، تحصیل گمبٹ اور تحصیل درہ آدم خیل شامل ہیں

Check Also

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر 27 سالہ نوجوان طاہر محمود نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی 2 میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اورکہا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد کے مطابق راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں، تم سب خوش رہو، طاہرجب سے لاپتا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیم سمندر میں نوجوان کو تلاش کررہی ہیں، رات میں اندھیرے کی وجہ سےصبح آپریشن شروع کیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 123 میں دھاندلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *