Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / یوم پاکستان کیلئے خصوصی ٹیلی فلم ’لعل‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز

یوم پاکستان کیلئے خصوصی ٹیلی فلم ’لعل‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز

یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے جیو پر خصوصی ٹیلی فلم ’لعل‘ نشر کی جائے گی جس میں پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا ہے۔

جیو فلمز اور ہمدان فلمز کے اشتراک سے یوم پاکستان کے لیے خصوصی ٹیلی فلم ’لعل‘ تیار کی گئی ہے جس میں مرکزی کردار نوجوان اداکار بلال عباس خان نبھا رہے ہیں۔

یوم پاکستان کے دن ’لعل‘ ٹیلی فلم پاک بحریہ کو خراج عقیدت پیش کرے گی جس کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جب کہ ہدایت کاری نامور ڈائریکٹر حسیب حسن نے انجام دی ہے۔

ٹیلی فلم ’لعل‘ کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں اداکار گوہر رشید بڑے اور بلال عباس چھوٹے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ٹیلی فلمز کے ٹریلر میں بخوبی واضح کیا ہے کہ بلال عباس کو بچپن سے ہی فوجی بننے کا شوق ہے جب کہ بڑا بھائی اپنے والد کے نقش قدم پر محنت مزدوری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

’لعل‘ میں بلال عباس بڑے ہو کر نیوی افسر بنیں گے جس کے لیے وہ کئی امتحانات سے گزریں گے۔

بلال عباس حب الاوطنی کے جذبے سے سرشار ہوں گے اور بطور نیوی افسر ملک کے لیے اپنی زندگی وقف کریں گے۔

ٹیلی فلم میں بلال عباس اور اداکارہ کبریٰ خان کے درمیان بہترین کیمسٹری بھی دیکھی جا سکے گی۔

تاہم ٹیلی فلم کے ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد سے مداحوں کو یوم پاکستان کے دن ’لعل‘ دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

Check Also

سعودی ماڈل رومی القحطانی مس یونیورس کے مقابلے میں حصّہ لیں گی

سعودی عرب کی معروف ماڈل رومی القحطانی رواں سال مس یونیورس کے مقابلے میں حصّہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *