Home / جاگو پکوان / ‎پی پی پی نیویارک کے جرنل سیکریٹری راجہ اسد پرویز نے پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر کے آمرانہ رویہ کےخلاف بطور احتجاج استعفی دے دیا

‎پی پی پی نیویارک کے جرنل سیکریٹری راجہ اسد پرویز نے پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر کے آمرانہ رویہ کےخلاف بطور احتجاج استعفی دے دیا

پی پی پی نیویارک کے جرنل سیکریٹری  راجہ اسد پرویز نے پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر کے آمرانہرویہ کےخلاف بطور احتجاج استعفی دے دیا

نیویارک ( اسٹاف رپوٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی نیویارک کے جرنل سیکریٹری  راجہ اسد پرویز نےپیپلز پارٹی امریکہ کے صدر کے آمرانہ رویہ کےخلاف بطور احتجاج استعفیٰ دے دیا ہے انہوں نےکل رات اپنی جانب سے پیش کیے جانے والے استعفی میں تحریری طور پر بتایا ہے کہ  ہے کہ وہپیپلز پارٹی امریکہ کے صدر کے آمرانہ رویہ کےخلاف بطور احتجاج استعفیٰ دے رہے ہیں جبکہانہوں مزید اپنے استعفی میں تحریر کیا ہے کہ میں پیدائشی طور پر پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں جبکہپیپلزپارٹی اور قیادت سے محبت اور ان سے رشتہ میرے خون میں شامل ہے جو کہ کبھی بھی ختمنہیں ہوگا جبکہ میں اپنی اعلیٰ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہوں واضح رہےکہ راجہ اسدپرویز سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے بھائی ہیں۔ دوسری جانب امریکہ کے نئےنامزد صدر کی نامزدگی کے بعد امریکہ بھر سے پیپلز پارٹی میں دھڑے بندیوں کی خبریں کئیہفتوں سے گردش کررہی ہیں۔ یہ اختلافات اورسیز  کمیٹی کی جانب سے امریکہ کے لیئے نئے صدرکی نامزدگی کے بعد سامنے آرہے ہیں مذکورہ امریکہ نومنتخب  پر پیپلز پارٹی کے سینئر ساتھیوںکو نظرانداز کرنے کا الزام ہے۔جبکہ انکا کہنا ہے کہ امریکہ کا صدر ایک ایسے شخص کو کریا گیاہے جوکہ ماضی میں کبھی بھی کسی بھی عہدہ پر نہیں رہا سینئیر کارکنوں کا مزید کہنا ہے کہپی پی پی امریکہ کے صدر نے مختلف نوٹیفکیشن کے ذریعہ اپنے ہی جیسے شفرشی اور من پسندنئے افراد کو دیگر ریاستوں میں عہدوں کی بندر بانٹ کردی ہے جسکے بعد پیپلز پارٹی امریکہ بھرمیں دو واضح حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے اور انکے آمرانہ رویہ کے خلاف یہ پہلا استعفیٰ ہےجبکہ مزید استعفوں کی توقع ہے

 

Check Also

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *