Home / تازہ ترین خبر / ‎ڈیلس میں پاکستان میں ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈریزنگ ڈنر کی تقریب 8 مارچ کو منعقد ہوگی سابق چیف جسٹس مھمان خصوصی ہونگے

‎ڈیلس میں پاکستان میں ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈریزنگ ڈنر کی تقریب 8 مارچ کو منعقد ہوگی سابق چیف جسٹس مھمان خصوصی ہونگے

ڈیلس میں پاکستان میں ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈریزنگ ڈنر کی تقریب 8 مارچ کو منعقد ہوگی سابق چیف جسٹس مھمان خصوصی ہونگے 

راجہ زاہد اختر خانزادہ

ڈیلس:پاکستان میں ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ ریزنگ ڈنر کی تقریب ڈیلس میں 8 مارچ بروز جمعہ شام 6 بجے منعقد کی جائے گی جنسمیں پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار خصوصی طور پر شریک ہونگے جبکہ پروگرام کی نظامت معروف شخصیت نعیم بخاری کرینگے ڈیلس ہونے والے مذکورہ ایونٹ کے آرگنائزر فیصل ملک نے جنگ / جیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام شام 6 بجے میریٹ ہوٹل لیگیسی ٹائون سینٹر 7121 بش اپ روڈ پلانو میں منعقد کیا جائے گا تقریب کے شروع میں مھمانوں کے ہمراہ ڈیلس فورٹ کمیونٹی اور آنے والے افراد کے درمیان غیر رسمی نشست میل ملاقات کا پروگرام مرتب کیا گیا ہے جسکے بعد تقریب سے  سابق چیف جسٹس ثاقب نثار خصوصی خطاب کریں گے  انہوں نے کہا کہ فنڈ ریزنگ ڈنر کی ہونے والی اس تقریب ڈنر میں داخلہ  100 ڈالر فی ٹیبل مقرر کی گئی ہے جبکہ آنے والے افراد سے عطیات بھی جمع کئے جائیں گے فیصل ملک نے کہا کہ اس ڈنر میں دلچسپی رکھنے والے کمیونٹی کے افراد ان سے فون نمبر 0266_540-469 یا راشد احمد سے 1972-666-408 اور نعمان خان سے فون 0883-783-214 پرر رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں فیصل ملک کا کہنا ہے کہ یہ فنڈ ریزنگ ڈنر سیاسی وابستگیوں سے بالانےطاق ہے جسمیں ہر مکتبہ فکر کے افراد اور تمام سیاسی پارٹیوں سے وابستہ افراد کو آنے کی کھلی دعوت ہے تاکہ تمام افراد  پاکستان کیلئےاس فلاحی مقصد میں شامل ہوسکیں اور اپنا حصہ ملاسکیں۔ 

Check Also

این اے 130: نواز شریف کی انتخابی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130 سے انتخابی کامیابی کو لاہور ہائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *