Home / تازہ ترین خبر / ‎گروپ آف انٹرنیشنل آرٹس کا نیا مزاحیہ ڈرامہ دو فروری کو ڈیلس میں اسٹیج کیا جائیگا

‎گروپ آف انٹرنیشنل آرٹس کا نیا مزاحیہ ڈرامہ دو فروری کو ڈیلس میں اسٹیج کیا جائیگا

گروپ آف انٹرنیشنل آرٹس کا نیا مزاحیہ ڈرامہ دو فروری کو ڈیلس میں اسٹیج کیا جائیگا

پاکستان کے مشہور فنکار اسلم شیخ، روحانی بانو،آسیہ سمن، نرمل شاہ اور امبر ایوب حصہ لینگے

مہمان خصوصی ڈاکٹر امان اللہ نے فنکاروں میں اسکرپٹ تقسیم کئے، فرقان حیدر اور اویس نصیر کا اظہار تشکر

 رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ ، تصاویریں۔ آصف علی

ڈیلس : تھییٹر ہمارا ثقافتی ورثہ ہے، امریکہ میں  اسکے فروغ کے سلسلہ میں گروپ آف انٹرنیشنل آرٹس نے جو سرگرمیاں شروع کی ہیں وہ قابل ستائش ہونے کے ساتھ ساتھ وقت کی ضروت بھی ہیں ، قوی امید ہے آرٹس گروپ  کا یہ دوسرا ڈرامہ”دولہاآن لائن” بھی پہلے ڈرامے کی طرح بھر پور کامیابی حاصل کرے گا، ان خیالات کا اظہار مشہور شاعر اور فلمساز ڈاکٹر امان اللہ خان نے گزشتہ دنوں گروپ انٹرنیشنل آرٹس کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر امان اللہ خان نے مزید کہا کہ ہلکے پھلکے انداز میں اصلاحی ڈرامے پیش کرنے پر فرقان حیدر اور اویس نصیر کی کوششیں قابلِ ستائیش ہیں اور وہ یقینا مبارکبادکے مستحق ہیں، اس سے قبل تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عبدالمتین نے حاصل کی، اسٹیج سیکرٹری کے فائض اویس نصیر نے سرانجام دیئے اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق پروڈیوسر اور مذکورہ  ڈرامہ کے ڈائریکٹر سید فرقان حیدر جوکہ اپنے شہر آفاق ڈراموں بکرا قسطوں پر اور بڈھا گھر پر ہے کے ذریعہ عالمی شہرت حاصل کرچکے ہیں نے اپنی مختصر تقریر میں بتایا کہ چند ماہ قبل ہم نے مقامی ٹیم کے ہمراہ ڈیلس کی تاریخ میں پہلی بار اردو کا مزاحیہ ڈرامہ پیش کیا  تھا جسکو حاضرین نے بے حد پسند کرتے ہوئے ہماری حونصلہ افزائی کی، یہی وجہ ہے کہ اسکے بعد اب ہم دوسرا مزاحیہ ڈرامہ دولہا آن لائن پیش کرنے جارہے ہیں ، یہ ڈرامہ  بھی اویس نصیر کا تحریر کردہ ہے جس میں انٹرنیٹ کے مسائل کو دلچسپ اندا ز میں پیش کیا گیا ہے، اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہ ڈرامہ بھی کمیونٹی کی توقعات پر بھرپور طریقہ پورا اترے گا، انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرامہ دو فرور ی گرانڈ سینٹر پلانو میں پیش کیا جائے گا، جس میں پاکستان کے مشہور فنکار اسلم شیخ،روحانی بانو، آسیہ سمن اور نرمل شاہ کے علاوہ امبر ایوب ، نیلم علی، ڈاکٹر رابعیہ خان، ارم چغتائی، راجہ عباس، الیاس ملک، شاہ عالم صدیقی، عمران صدیقی، افتخار سعید افتی اور بلال جیلانی حصہ لے رہے ہیں،تقاریر کے بعد ڈاکٹر امان اللہ خان نے ڈرامہ میں اداکاری کرنے والے فنکاروں میں اسکرپٹ تقسیم کئے، تقریب سے ڈرامہ کے اسپانسرز اپنا مڈسٹی کے اومبر اورفن ایشیاء کے کامی خان نے بھی بھر پور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر حاضرین کو  پہلے ڈرامے “مجھے دل سے کیوں نکالا “ کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا، تقریب کے دوسرے دور میں حاضرین کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی، تقریب کا اختتام موسیقی پر ہوا، جس میں ڈیلس کے مشہور گلوکار راجہ عباس نے بھرپور طریقہ محضوض  کیا، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جن ممتاز شخصیات نے شرکت کی، ان میں بریسٹر توصیف کمال، جاگو ٹائمز کے سی ای او، راجہ زاہد اختر خانزادہ، پرویز ملک، روبی چوہدری، عشت اللہ دتہ، جاوید ،جاوید چوہدری، انعام اللہ شیروانی،چوہدری عشرت، مقصود احمد اور ریحان رضوی کے اسمائے گرامی نمایاں ہیں۔

 

فنکاروں کا مھمان خصوصی ،ڈاریکٹر اور ڈرامہ مصنف کے ہمراہ گروپ فوٹو

Check Also

کراچی: جاپانی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے سی سی ٹی وی سامنے آگئی

کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *