Home / جاگو ہیوسٹن نیوز / 2018کیلئے ریڈیو ہم ایف ایم 106.1نے کاروباری اہداف مقرر کر لیے’نمبروں کی پوزیشن کو برقرار رکھاجائے گا’ریحان صدیقی

2018کیلئے ریڈیو ہم ایف ایم 106.1نے کاروباری اہداف مقرر کر لیے’نمبروں کی پوزیشن کو برقرار رکھاجائے گا’ریحان صدیقی

ہیوسٹن(راجہ زاہد اختر خانزادہ)ریڈیو ہم ایف ایم کے روح رواں ریحان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمارا معروف اور کامیاب ترین سال تھا بالی ووڈ بولی ووڈ کے اہم جگمگاتے ستاروں کو ہیوسٹن اور امریکہ لا کر کئی ہزار افراد کو براہ راست تفریح کے مواقع فراہم کیے 2018ء میں بھی ہم نے اہداف مقرر کر لئے ہیں انشاء اللہ اپنی نمبرون کی پوزیشن کو برقرار رکھیں گے۔جاگو ٹائمز نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیو ہم ایف ایم 106.1اور اس کی ٹیم نے سال 2017ء میں انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا یہی وجہ تھی کہ بالی ووڈ   کے اہم ستارے جس میں میگا سنگھ،راحت فتح علی خان ،ارجیت سنگھ،عاطف اسلم،شریا گھوشال،ریکھا بھارواجی،مہوش حیات اور دیگر شامل ہیں کے مختلف شوز منعقد کیے گئے اور تمام شوز بھر پور طریقہ سے کامیاب ہوئے حالانکہ طوفان اور ہیراکین کے بعد ہونے والا شو بھی ہائوس فل رہا۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہیوسٹن کی عوام کو کم سے کم نرخوں پر ٹکٹ فراہم کئے جائیں جبکہ کنسرٹ کی لاگت اسپانسروں سے حاصل کی جائے تاکہ ہر خاص و عام کو تفریح کے مواقع فراہم ہو سکیں۔ریحان صدیقی نے کہا کہ ہم نے 2018کی ابتداء رشی کپور کے کامیڈی شو کھلم کھلا سے شروع کر رہے ہیں جبکہ عاطف اسلم اور نیپاٹکر کے شو کا پروگرام مرتب کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ 2018ء ان کے اور ان کی ٹیم کیلئے کامیابیوں اور کامرانیوں کا سال ہو گا۔اس لیے وہ نئے احساس اور ہم آہنگی کے ساتھ منصوبہ بندی میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ایف ہم میں نئی شخصیات ہماری ٹیم میں شمولیت اخیتار کریں گی تاکہ سامعین کو نئے احساس اور نئی آواز کے ساتھ تفریح فراہم کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے کہ ہم نے اللہ کے فضل سے کامیابیاں حاصل کیں جس میں ہیوسٹن کمیونٹی نے اہم کردار اداد کیا کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر یہ سب کچھ ممکن نا تھا انہوں نے کہا کہ 2018میں وہ نئے جوش و جذبہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے مکمل پلاننگ کر لی گئی ہے۔

Check Also

مچھر کے صرف ایک بار کاٹنے سے بھی کئی بیماریاں ہوسکتی ہیں

ہیوسٹن، ٹیکساس: مچھروں کے متعلق ایک اور تشویشناک بات سامنے آئی ہے کہ مچھرصرف ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *