Home / جاگو کھیل / 16سالہ ایمی ہنٹر انٹرنیشنل سنچری بنانے والی کم عمر ترین کرکٹر بن گئیں

16سالہ ایمی ہنٹر انٹرنیشنل سنچری بنانے والی کم عمر ترین کرکٹر بن گئیں

ہرارے: 

ایمی ہنٹر انٹرنیشنل سنچری بنانے دنیا کی کم عمر ترین کرکٹر بن گئیں۔بیلفاسٹ سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ ایمی ہنٹر نے زمبابوے کے خلاف پیر کو ناقابل شکست 121 رنز بناکر ٹیم کا ٹوٹل 3 وکٹ پر 312 تک پہنچایا، اس عمدہ اننگز کے ساتھ انھوں نے اپنی 16 ویں سالگرہ کا جشن بھی منایا،میچ میں آئرلینڈ نے 85 رنز سے فتح حاصل کی۔

ایمی سے قبل انٹرنیشنل سنچری اسکور کرنے والی کم عمر ترین کرکٹر کا اعزاز بھارت کی میتھالی راج کے پاس تھا،انھوں نے 16 برس اور 205 دن کی عمر میں جون 1999 میں آئرلینڈ کے خلاف ہی ناقابل شکست 114 رنز اسکور کیے تھے۔

Check Also

نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی

نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *