Home / جاگو پاکستان / 18ويں ترمیم کیلئے لانگ مارچ کرنے کو بھی تیار ہیں: بلاول بھٹو

18ويں ترمیم کیلئے لانگ مارچ کرنے کو بھی تیار ہیں: بلاول بھٹو

خیرپور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ اٹھارہويں آئینی ترمیم پرآنچ بھی نہيں آنے دیں گے اور ضروت پڑھنے پر اس کے لیے لانگ مارچ کرنے کو بھی تیار ہیں۔

ضلع خیرپور کے علاقے گمبٹ میں میڈیکل کالج کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان والے عمران خان کی حکومت کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ گمبٹ جیسا میڈيکل کالج خیبرپختون خوا میں نہیں بنا سکتے۔

چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کون سا ایسا ملک ہے جہاں ایک سال میں تین بجٹ پیش کیے جاتے ہیں، ان کی وہی پرانی ن لیگ والی منطق ہے کہ ہر چیز پر ٹیکس لگا دو۔

انہوں نے کہا کہ آخری بجٹ میں خان صاحب کی بہن کے لیے تو ریلیف ہے لیکن غریب مزدور کے لیے کوئی ریلیف نہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے اور ملک کے لیے بہت سے چیلنجز اور مشکلات ہیں لیکن خوشی ہوئی کہ پاکستان کے غریب عوام سندھ میں آکر اپنا مفت علاج کرا سکتے ہيں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے خان صاحب پارلیمنٹ چلارہے ہيں اس سے پورے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

بلاول کی آمد، مریض رُل گئے

قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری کی خیرپور میں گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس آمد سے پہلے اسپتال کے دروازے بند کر دیئے گئے اور ایمبولینسوں کو بھی داخل نہیں ہونے دیاگیا جس سے مریض رل گئے۔

مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی سننےوالا نہیں، مریضوں کو ادھر سے اُدھر بھیج کر پریشان کیا گیا جب کہ اسپتال میں بلاول کی آمد سے پہلے صرف انٹری پاس دکھانے والے افراد اور گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی

Check Also

وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *