Home / جاگو بزنس / 23 ارب روپے کی کرپشن کے ملزم سے سوا ارب کی پلی بارگین منظور

23 ارب روپے کی کرپشن کے ملزم سے سوا ارب کی پلی بارگین منظور

 کراچی: 

احتساب عدالت نے پی ایس او میں 23 ارب روپے سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نامزد ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بار گین کی درخواست منظور کرلی ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں 23 ارب روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب کی جانب سے ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بارگین کہ رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزم ایک ارب 29 لاکھ کی رقم واپس کرنا چاہتے ہیں۔ملزم مذکورہ رقم 3 اقساط میں ادا کرے گا۔

ملزم اور اسکے ساتھیوں کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 23 ارب روپے کا نقصان پہنچا تھا۔ چیئرمین نیب نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر دستخط کردیے ہیں۔ عدالت نے ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔

Check Also

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

پاکستان بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *