Breaking News
Home / جاگو بزنس / 10سال بعد برآمدات سب سے زیادہ؛345.2 ملین ڈالر ہوگئی

10سال بعد برآمدات سب سے زیادہ؛345.2 ملین ڈالر ہوگئی

 اسلام آباد: 

10سال بعد برآمدات سب سے زیادہ345.2 ملین ڈالر ہوگئی۔وزارت تجارت میں تجارتی رجحانات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کی زیرصدارت اجلاس ہوا مشیر تجارت کو بتایا گیا کہ عارضی (پری پی بی ایس) اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2021  میں ماہانہ برآمدات مارچ 2011  کے بعد سب سے زیادہ رہی ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے برآمدات نے مسلسل چھ ماہ تک 2 بلین ڈالر کا ہندسہ عبور کیا، 2011 کے بعد مارچ 2021 میں برآمدات بڑھ کر 345.2 ملین امریکی ڈالر ہوگئیں جبکہ فروری 2021  میں یہ 2،068  ملین امریکی ڈالر تھی، اس میں13.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مارچ 2021 میں ویلیو ایڈڈ اور غیر روایتی مصنوعات کی برآمد میں ایک بڑھتا ہوا رجحان دیکھا گیا جیسے مارچ 2020 کے مقابلے میں سیمنٹ کی برآمدات میں 61j ، گھریلو ٹیکسٹائل (34j) ، مرد اور خواتین کے لباس (29j) ، چاول (10j)، پھل اور سبزیاں (54j) اور گوشت (47j) کا اضافہ ہوا، زیادہ تر غیر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد میں کمی کے رجحان کو نوٹ کیا گیا، مارچ 2020 کے مقابلے میں تمباکو اور سگریٹ کی برآمدات میں -22j ، خیمے اور کینوس (-36j) ، کپاس کا فضلہ(-20j) اور ٹریککسٹ(-14j)  کی کمی واقع ہوئی۔

Check Also

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر 27 سالہ نوجوان طاہر محمود نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی 2 میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اورکہا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد کے مطابق راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں، تم سب خوش رہو، طاہرجب سے لاپتا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیم سمندر میں نوجوان کو تلاش کررہی ہیں، رات میں اندھیرے کی وجہ سےصبح آپریشن شروع کیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 123 میں دھاندلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *