Breaking News
Home / تازہ ترین خبر / کورونا میں مبتلا وکیل سپریم کورٹ میں پیش، چیف جسٹس نے باہر جانے کی ہدایت کردی

کورونا میں مبتلا وکیل سپریم کورٹ میں پیش، چیف جسٹس نے باہر جانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: چیف جسٹس نے کورونا میں مبتلا وکیل کو عدالت میں پیش ہونے پر عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کردی۔

بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود بھی چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کورونا ہے لیکن پھر بھی عدالت میں پیش ہو رہا ہوں جس پر کمرہ عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔

بیرسٹر ڈاکٹر عدنان کے انکشاف کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے ان سے سوال کیا کہ آپ عدالت میں کیوں آئے ہیں؟ آپ دوسروں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان کے سوال پر وکیل نے جواب دیا  کہ کورونا کے سبب کیس ملتوی کرنےکی درخواست ایک عدالت میں بھجوائی لیکن میرا کیس خارج کر دیا گیا۔

وکیل ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ آج ہائیر ایجوکیشن کے لیکچررز کا اہم کیس لگا ہوا تھا اس لیے آگیا۔

بعدازاں چیف جسٹس پاکستان نے بیرسٹر ڈاکٹر عدنان کو ہدایت کی کہ آپ اپنے دلائل تحریری طور پر دے دیں اور فوراً کمرہ عدالت سے چلے جائیں۔

چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر عدنان خان کمرہ عدالت سے چلے گئے۔

Check Also

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر 27 سالہ نوجوان طاہر محمود نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے شخص کے والد محمود نے بتایا کہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں اور وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی 2 میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہوچکا، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اورکہا کہ طاہر سی ویو پر ہے، ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔ والد کے مطابق راستے میں بہو نے بتایا کہ طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی اور بتایا کہ میں خودکشی کررہا ہوں، تم سب خوش رہو، طاہرجب سے لاپتا ہے، ہمیں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیم سمندر میں نوجوان کو تلاش کررہی ہیں، رات میں اندھیرے کی وجہ سےصبح آپریشن شروع کیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سندھ کے حلقہ پی ایس 123 میں دھاندلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *