Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بیونسے ‘گریمی ایوارڈز’ میں 7 نامزدگیوں کے ساتھ سر فہرست

بیونسے ‘گریمی ایوارڈز’ میں 7 نامزدگیوں کے ساتھ سر فہرست

مشہور زمانہ امریکی گلوکار بیونسے نے میوزک کے لیے آسکر ایوارڈز جیسی اہمیت رکھنے والے معروف ‘گریمی ایوارڈز’ میں سب سے زیادہ 7 نامزدگیاں حاصل کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 39 سالہ بیونسے نے اگرچہ رواں برس کوئی بھی میوزک ایلبم ریلیز نہیں کیا تاہم اس کے باوجود وہ بڑے ایوارڈز میں نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

‘گریمی ایوارڈز’ کی مجموعی طور پر 83 کیٹیگریز میں سے 7 کیٹیگریز کے لیے بیونسے کو نامزد کیا گیا، جس کے بعد وہ مذکورہ ایوارڈز کی نامزدگیاں حاصل کرنے والی پہلی گلوکارہ بھی بن گئیں۔

بیونسے نے اب تک ‘گریمی ایوارڈز’ میں 79 نامزدگیاں حاصل کی ہیں، جس میں سے وہ ریکارڈ 24 ایوارڈز جیتنے والی بھی پہلی گلوکارہ ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ وہ ‘گریمی ایوارڈز’ میں نامزدگیاں حاصل کرنے میں صرف اپنے شوہر گلوکار و موسیقار جے زی اور لیجنڈ موسیقار و پروڈیوسر کئنسی جونس سے پیچھے ہیں۔

بیونسے کے شوہر جے زی اور کنسی جونس نے اب تک ‘گریمی ایوارڈز’ میں 80 نامزدگیاں حاصل کی ہیں اور رواں برس بیونسے کے شوہر نے بیوی سے کم یعنی تین نامزدگیاں حاصل کیں۔

اس سال ‘گریمی ایوارڈز’ میں بیونسے کی موسیقی، شوبز اور آرٹ کی دنیا میں موجود سیاہ فام افراد کی زندگیوں پر بنائی گئی میوزیکل فلم ‘بلیک از کنگ’ سمیت ان کے سیاہ فام افراد کے ترانے ‘بلیک پریڈ’ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

دعا لیپا اور ٹیلر سوئفٹ کو بھی چھ چھ نامزدگیاں ملیں—فائل فوٹو: اے پی
دعا لیپا اور ٹیلر سوئفٹ کو بھی چھ چھ نامزدگیاں ملیں—فائل فوٹو: اے پی

جہاں اس سال بیونسے نے سب سے زیادہ ‘گریمی ایوارڈز’ کی نامزدگیاں حاصل کیں، وہیں گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور دعا لیپا نے بھی ترتیب وار چھ، چھ نامزدگیاں حاصل کیں۔

دونوں گلوکارائیں رواں برس بیونسے کے بعد سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی گلوکارائیں بھی بنیں۔

اس سال ہیری اسٹائل، گلوکارہ میگن تھی اسٹالن اور مکی گیوتن سمیت میوزیکل بینڈ جے الیکٹرونیکا اور برطانوی گلوکار مائیکل کوانوکا کو پہلی بار نامزد کیا گیا ہے۔

‘گریمی ایوارڈز’ کی تقریب آئندہ برس کے آغاز میں ہوگی اور عام طور پر ایوارڈز کی تقریب جنوری کے آخری ہفتے میں ہوتی ہے۔

اس سال کورونا کی وبا کے باعث ممکنہ طور پر ‘گریمی ایوارڈز’ کی تقریب ورچوئل منعقد کی جائے گی اور اس سال کی تقریب کی میزبانی کامیڈین ٹریور نوواہ کریں گے۔

اس سال ہیری اسٹائل، گلوکارہ میگن تھی اسٹالن اور مکی گیوتن پہلی بار نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہے—فائل فوٹو: اے پی

Check Also

عامر خان نے مخصوص سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کی ویڈیو جعلی قرار دیدی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے جعلی ویڈیو کے خلاف ایف آئی آر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *