Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / آرکسٹرا پر پاکستانی ترانہ، برطانوی فنکاروں کا شاندار مظاہرہ

آرکسٹرا پر پاکستانی ترانہ، برطانوی فنکاروں کا شاندار مظاہرہ

موسیقی ایک عالمی زبان ہے،  جس سے محبت ، یگانگت اور عزت کے جذبات کا اظہار بخوبی کیا جا سکتا ہے۔ انہی مثبت جذبات کے اظہار سے مختلف ملکوں کے لوگوں کو قریب آنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

22 جون کو موسیقی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے دورے پر آنے والے  ‘کاونٹیس آف ویسکس’ اسٹرنگ آرکسٹرا  نے پاکستان کے قومی ترانے کو آرکسٹرا پر بہت خوبصورتی سے پیش کیا۔

‘کاونٹیس آف ویسکس’ اسٹرنگ آکسٹرا برطانیہ اور دیگر ممالک میں آرکسٹرا کلاسیکل سے لے کر پاپ میوزک پرفارم کرتا ہے۔

مذکورہ آرکسٹرا برطانیہ کی شاہی تقریبات کے دوران موسیقی پیش کرتا ہے۔

ملکہ برطانیہ کی 90 ویں سالگرہ کی تقریب اوررائل البرٹ ہال میں سالانہ فیسٹول آف ریمبرینس کے موقع پر بھی ‘کاونٹیس آف ویسکس’ اسٹرنگ آکسٹرا نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔

‘کاونٹیس آف ویسکس’ اسٹرنگ آکسٹرا رائل آرٹلری بریکس میں قائم ہے اور یہ برطانوی فوج کے آرمی میوزک کور سے تعلق رکھتا ہے۔

فیس بک پر “یوکے اِن پاکستان” کے آفیشل  پیچ پر یہ ویڈیو شیئر ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لائکس اور شیئرز حاصل کر چکی ہے

Check Also

ہمیں اب راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے: ریشم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اب گلوکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *