Home / جاگو دنیا / مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سب سے بڑے دوست روس نے بھی بھارت کو مایوس کر دیا

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سب سے بڑے دوست روس نے بھی بھارت کو مایوس کر دیا

مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت کے سب سے بڑے دوست روس نے بھی اسے مایوس کر دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا۔

بھارت کو بڑی سفارتی شکست، 50 سال بعد مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں زیر بحث آئے گا

روسی وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 16 اگست کو ہو رہا ہے جس میں تقریباً 50 برس بعد مقبوضہ کشمیر کا معاملہ زیر بحث آئے گا

Check Also

بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے کینسر کی تشخیص کے اعلان کے بعد ان کے چھوٹے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *