Home / جاگو ٹیکنالوجی / کھال پر رہنے والے خردبینی کیڑے، جن سے جان چھڑانا انتہائی مشکل

کھال پر رہنے والے خردبینی کیڑے، جن سے جان چھڑانا انتہائی مشکل

نیویارک: 

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے چہرے کی جلد پر موجود مساموں میں ایک دو نہیں بلکہ درجنوں اقسام کے ایسے جاندار رہتے ہیں جو دیکھنے میں انتہائی خوف ناک ہیں۔ یہ جانور (مائٹ) اس وقت ملاپ کرتے ہیں جب آپ سو رہے ہوتے ہیں جبکہ یہ جلد سے خارج ہونے والی نمی پر زندہ رہتے ہیں۔

لیکن آپ کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہر شخص کے چہرے کی جلد پر یہ موجود ہوتے ہیں اور ان سے جان چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے۔ ان خردبینی کیڑوں کو ڈیموڈیکس فولیکیو لورم یا ’فیس مائٹ‘ کہاجاتا ہے۔ یہ انسانی چہرے کے مساموں میں گھس کر زندہ رہتے ہیں اور ان کی جسامت 0.3  ملی میٹر تک ہوتی ہے۔ چہرے کے بالوں کے اطراف مساموں میں بھی یہ مخلوق اپنے سر دیئے بیٹھی رہتی ہے۔

ہماری جلد سے جو چکنائی خارج ہوتی ہے وہ اسے کھا کر زندہ رہتے ہیں اور چہرے پر یہ چکنائی والی جگہوں پر بہتات میں موجود ہوتے ہیں جن میں ناک، آنکھوں کے گرد مقامات اور منہ کے اطراف شامل ہیں۔

یہ جاندار ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتے خواہ جلد کو کتنا ہی کیوں نہ صاف کیا جائے۔ اگرچہ عام انسانوں کے چہرے پر ان کی تعداد معمولی ہوتی ہے لیکن جن مریضوں کے چہروں پر یہ بہت بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں وہ ایک مرض ڈیمو ڈائی کوسِس کے شکار ہوجاتے ہیں۔

ایسے افراد کے چہرے پر سفید پرت دکھائی دیتی ہے اور یوں گمان ہوتا ہے کہ گویا چہرے کے ہر مسام میں یہ جاندار گھسے بیٹھے ہیں۔ ہماری پیدائش کے وقت چہرے پر ان کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور جیسے جیسے ہم بوڑھے ہوتے جاتے ہیں فیس مائٹ کی تعداد بڑھتی جاتی ہے۔

جب ہم سوتے ہیں تو یہ جاندار اپنے مساموں سے باہر آکر جنسی ملاپ کرتے ہیں۔ اس کے بعد یہ دوبارہ ان مساموں میں جاگھستے ہیں اوروہاں انڈے دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق انسانی چہرے پر ان کی موجودگی بہت خطرناک نہیں ہوتی

Check Also

موبائل ڈیوائسز پر کروڑوں سائبر حملے کیسے روکے گئے؟

سائبر سیکیوریٹی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کروڑوں موبائل ڈیوائسز پر گزشتہ سال کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *