Home / تازہ ترین خبر / ‎ممتازپاکستانی امریکی آئل بزنس ٹائیکون جاوید انور کیلے  پاکستان کے اعلی ترین اعزاز ستارہ ہلال کے اعلان کی خوشی میں سسٹر سٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد۔ مئیر ہیوسٹن اور عمائدین شہر کا جاوید انور کو خراج تحسین

‎ممتازپاکستانی امریکی آئل بزنس ٹائیکون جاوید انور کیلے  پاکستان کے اعلی ترین اعزاز ستارہ ہلال کے اعلان کی خوشی میں سسٹر سٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد۔ مئیر ہیوسٹن اور عمائدین شہر کا جاوید انور کو خراج تحسین

ممتازپاکستانی امریکی آئل بزنس ٹائیکون جاوید انور کیلے  پاکستان کے اعلی ترین اعزاز ستارہہلال کے اعلان کی خوشی میں سسٹر سٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد۔ مئیر ہیوسٹن اورعمائدین شہر کا جاوید انور کو خراج تحسین

ہیوسٹن : (راجہ زاہد اختر خانزادہ)

ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے 20 مارچ کو یوم جاوید انور قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ سید جاوید انور کیجدوجہد ، ترقی اور خدمات قابل تقلید اور نوجوان نسل کیلے مشعل راہ ہیں ۔وہ حکومت پاکستان کیطرف سے ممتاز آئل بزنس  ٹائیکون جاوید انور کو ہلال امتیاز کیلے نامزد کیے جانے کی خوشی میںہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ستائشیاستقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے جس سے قبل ازیں جاوید انور ، قونصل جنرل ہیوسٹن ابرارہاشمی اور سعید شیخ نے بھی خطاب کیا

مئیر ہیوسٹن نے ازراہ مذاق کہا کہ جاوید انور ڈیموکریٹس اور ریپبلیکن پارٹی دونوں میں عزت اورتکریم کی نگاہ سے دیکھے جاتے اور وہ دونوں جماعتوں کو ایک ٹیبل پر  بٹھا سکتے ہیں 

تقریب سے خطاب کرتے ہوے سید جاوید انور نے امریکہ  آنے اور ترقی کیلے اپنی جدوجہد پر روشنیڈالتے ہوۓ کہا کہ پاکستان میں والدہ ٹیلی فون آپریٹر تھیں ون وے ٹکٹ اور ایک سمسٹر کی فیسکے ساتھ امریکہ آیا تھا کھانے کے پیسے نہ تھے کالج کینٹین میں نوکری کی

خدا کی ذات پر مکمل یقین اور اپنی محنت پر بھروسہ تھا اسلیئے کامیابی نے قدم چومے اور امریکہمیں آئل ٹائیکون بن گیا 

اعلی ترین اعزاز ملنے پر سید جاوید انور نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور نوجوان نسل کوتلقین کی کہ وہ اپنے رب پر یقین اور اپنی محنت پر بھروسہ کریں کامیابی ضرور انکے قدم چومےگی

تقریب سے خطاب کرے ہوئے قونصل جنرل ابرار ہاشمی کا کہنا تھا کہ جاوید انور نے اپنے انساندوست کردار اور عمل سے شاندار اقدار کو فروغ دیا ہے 

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن ہم سب کیلے باعث مسرت اور باعث افتخار ہے کیونکہ آج ہم اساعزاز کی خوشی منا رہے ہیں جو قابل تحسین اور مثالی خدمات پر ملتا ہے 

تقریب کے میزبان ہیوسٹن کراچی سسٹر  سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ نے جاوید انورکی جدوجہد اور خدمات پر روشنی ڈالی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں نظامت کے فرائض ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمرخواجہ نے انجام دئے  جبکہ سسٹر سٹی کے نائب صدر محمد ظہیر نے مہمانوں اور میڈیا کا شکریہادا کیا 

تقریب میں محمد جاوید انور کے امریکہ بھر سے عزیز واقارب اور  دوستوں نے بھی شرکت کی جبکہخصوصی طور پر  تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بہن اور نمل نالیج سٹی کی ممبربورڈ آف گورنرز علیمہ خانم خان سمیت ہیوسٹن میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ،  سعیدالہیمیری کئی ممالک کے ڈپلومیٹ اسٹاف ممبران  کمیونٹی رہنما مسرور جاوید خان ،غلام بمبی والا،اشرف عباسی ،سجاد برکی،عاطف خان ،ہارون شیخ،حشمت عافندی ،اعظم اختر,خالد قاضی،راجہ زاہد خانزادہ، الیاس چودھری ،احمد یاسین ،شاہ حلیم ،ڈاکٹر یعقوب شیخ ،اٹارنی نومی حسنبھی موجود تھے

Check Also

غزہ کی صورتحال عالمی نظام کی مکمل ناکامی ہے، سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال عالمی نظام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *