Home / جاگو بزنس / ریلوے کے ‘فریٹ ریونیو’ میں بہتری کیلئے سابق سی ای او کی سفارشات

ریلوے کے ‘فریٹ ریونیو’ میں بہتری کیلئے سابق سی ای او کی سفارشات

پاکستان ریلوے کے سابق چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) اعجاز احمد بریرو نے فریٹ بزنس میں رکاوٹ پیدا کرنے والے مسائل پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ حکام کو سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چند ضروری اقدامات اٹھا لیے گئے تو سالانہ ریونیو 18 ارب سے بڑھ کر 35 ارب پر پہنچ سکتا ہے۔

اعجاز احمد بریرو نے سفارشات پر مشتمل رپورٹ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، بورڈ چیئرمین پاکستان ریلوے ڈاکٹر حبیب الرحمٰن گیلانی اور دیگر کو ارسال کردی۔

انہوں نے یہ سفارشات وزارت ریلوے کی جانب سے پاکستان ریلوے میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے مختلف عہدیداران سے تجاویز طلب کرنے پر بھجوائی ہیں۔

پاکستان ریلوے کے فریٹ حصے کا نہ کوئی بزنس پلان ہے نہ آپریشنل مینجمنٹ یا کارکردگی ہے جس کے باعث اس کا استعمال صلاحیت سے کم ہو رہا ہے، بوسیدہ ویگنز کا استعمال، ٹرانسٹ وقت کا بڑھنا، غیر مناسب تشہیر اور دیگر مسائل شامل ہیں۔

ریلوے میں صارفین کے لیے کوئی سہولیات موجود نہیں ہیں، انجینئرنگ پابندیوں کے باعث فریٹ ٹرینوں کی اوسط رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ سگنل سسٹم بھی ناقص ہے۔

دستیابی کے باوجود زیڈ این آر وی (بریک) دستیاب نہیں، سسٹم پر غیر ضروری ڈی وی ایس (ڈیمیج وہیکل فار سِک لائن) ہیں جبکہ نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے اہل دفاتر موجود نہ ہونا بھی مسائل کا حصہ ہیں۔

Check Also

بدین: 2 نوعمر لڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اور سیاستدان کیخلاف مقدمات درج

سندھ کے ضلع بدین میں نویں جماعت کے 2 نو عمر لڑکوں کو گینگ ریپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *