Home / جاگو دنیا / غزہ میں اسکول کے نزدیک اسرائیلی طیارے کی بمباری

غزہ میں اسکول کے نزدیک اسرائیلی طیارے کی بمباری

 غزہ: 

اسرائیلی لڑاکا طیارے نے غزہ ميں ایک بار پھر بمباری کی جس سے کچھ گھروں اور ایک اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائيلی جنگی طياروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے ميں بمباری کی۔ فضائی حملے میں جس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے کہ وہ ایک شہری آبادی ہے اور وہاں ایک اسکول بھی ہے

اسرائیلی طیارے کی بمباری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کچھ گھروں اور اسکول کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ فضائی حملے کے بعد فلسطینی گھروں سے نکل آئے اور جدوجہد آزادی فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں جس مقام کو نشانہ بنايا گيا ہے وہاں سے بارودی مواد سے لدے آتش گیر غبارے اسرائيل کی جانب روانہ کيے جا رہے تھے جس کی وجہ سے کھیتوں میں آگ لگ گئی اور فصلیں جل کر تباہ ہوگئیں۔

رواں برس مئی میں 11 روزہ بمباری کے بعد اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم چند روز بعد ہی اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آتش گیر غباروں کا بہانہ بنا کر وقفے وقفے سے بمباری کرنا شروع کردی ہے۔

حماس کے ترجمان نے اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نئی حکومت کا نیا چلن ہے۔ فلسطینی اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Check Also

کینیا کے آرمی چیف ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں آرمی چیف، جنرل فرانسس اوگولا سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *