Home / جاگو پاکستان / وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ، انتخابات میں جیت پر مبارکباد

وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ، انتخابات میں جیت پر مبارکباد

اسلام آباد: 

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے وزیراعظم مودی سے مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہوں، دونوں ممالک کو اپنے عوام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

Check Also

پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال ایک سال کے اندر کام شروع کردے گا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *