Home / جاگو دنیا / 22 سالہ نوجوان نے دنیا کے مضبوط ترین انسان کا مقابلہ جیت لیا

22 سالہ نوجوان نے دنیا کے مضبوط ترین انسان کا مقابلہ جیت لیا

روس کے 22 سالہ نوجوان نے سیکڑوں کلو وزن اٹھاکر مضبوط ترین انسان کا مقابلہ جیت لیا۔

مقابلے میں پورے ملک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا جب کہ مقابلہ جیتنے کے لیے ہر کھلاڑی کو 4.5 کلوگرام وزنی کار اٹھا کر چلنے، رسی سے ٹنوں وزنی ٹرک کو 20 میٹر تک کھینچنے اور 100کلوگرام وزنی ٹائر کو اٹھانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

وسطی روس کے دارالحکومت شہر اومسک سے تعلق رکھنے والے 22سالہ دمتری اسکوسرسکی نے تینوں ٹاسک مکمل کر کے فاتح کی ٹرافی حاصل کر لی۔

واضح رہے کہ ہر سال مضبوط ترین انسان منتخب کرنے کے مقابلے کا انعقاد رواں برس عالمی وبا کے باعث تماشائیوں کے بغیر کیا گیا۔

Check Also

چین کا یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

چین نے یوکرین امن کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *