Home / جاگو بزنس / یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 48 روپے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 48 روپے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ

 اسلام آباد: 

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا. ایکسپریس نیوزکے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ایک لیٹر کے 5 پیکٹس کے پاؤچ میں 44 روپے اور ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پاؤچ میں 62 روپے تک اضافہ تک اضافہ ہو گیا ہے۔  جب کہ گھی 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے کلو اور آئل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

Check Also

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن ، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، مئی کے اختتامی روز 100 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *