Home / جاگو کھیل / زیادہ چھکے، پاکستانی بیٹسمینوں میں محمد حفیظ تیسرے نمبر پر آگئے

زیادہ چھکے، پاکستانی بیٹسمینوں میں محمد حفیظ تیسرے نمبر پر آگئے

 کراچی: 

 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بیٹسمینوں میں محمد حفیظ تیسرے نمبر پر آگئے۔

لاہور قلندرز کے اسٹار کرکٹر نے ملتان سلطانز سے میچ میں 5گیندوں کو فضائی روٹ سے باؤنڈری کے پار پھینکا، یوں انھوں نے اپنے چھکوں کی مجموعی تعداد 225 کرتے ہوئے کامران اکمل (222) کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شعیب ملک نے سب سے زیادہ309 اورشاہد آفریدی نے 252 چھکے لگائے ہیں، محمد حفیظ اور کامران اکمل کے بعد عمر اکمل (215) اور آصف علی (213) کے نام پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

Check Also

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پیرس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *