Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’ہم ایک دوسرے کے اور زیادہ قریب آگئے ہیں‘

’ہم ایک دوسرے کے اور زیادہ قریب آگئے ہیں‘

ماڈل و اداکارہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ اب وہ اور شہروز زیادہ قریب آگئے ہیں۔

حال ہی میں شہروز اور صدف نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے  دوران شو میزبان کے سوالوں کے جواب میں دونوں نے اپنی شادی سے متعلق متعدد انکشافات کیے  تو وہیں صدف کنول نے بتایا کہ انہیں شہروز کو دیکھتے ہی کیا محسوس ہوا۔

صدف کا کہنا تھا کہ شہروز ہی وہ شخص ہے جس کو دیکھ انہیں محسوس ہوا کہ ان ہی سے ان کی شادی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں روزانہ ایک دوسرے سے متعلق نئی چیزیں جانتے ہیں، ہم روزانہ خوش ہوتے ہیں، ہم ایک دوسرے کے اور زیادہ قریب آگئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے گزشتہ برس سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے بعد ماڈل واداکارہ صدف کنول سے دوسری شادی کرلی تھی ۔

شہروز اورصدف کی جوڑی شادی کے بعد سے ہی مداحوں کی جانب سے خاصی تنقید کا شکار رہی ہے۔

Check Also

بیٹے کا انتقال ہوا تو اہلیہ مردہ بچہ دینے کو تیار نہ تھیں، ببرک شاہ

ماضی کے مقبول اداکار، گلوکار و موسیقار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *