Home / جاگو صحت / یوروکپ کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے لگا

یوروکپ کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے لگا

لندن: 

سینٹ پیٹرزبرگ میں یوروکپ فٹبال میچ دیکھنے والے تماشائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یوروکپ کی وجہ سےکوروناوائرس پھیلنے لگا۔ لندن کے سینٹ پیٹرزبرگ میں میچ دیکھنے والے تماشائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایک ہفتےکے دوران یورپ میں کوروناکیسزکی شرح میں10 فیصداضافہ ہوا۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یوروکپ میچزمیں کورونا ایس اوپیزمیں نرمی اختیارکی گئی جس کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔

میچ کے دوران تماشائیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد جرمن وزیرداخلہ نے یوروکپ انتظامیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا یوروکپ انتظامیہ نےعقلمندی کاثبوت نہیں دیا۔ انتظامیہ نےکمرشل ازم کوفوقیت دی۔ جرمن وزیر داخلہ نے مزید کہا سیمی فائنلزاورفائنل میں تماشائیوں کے آنے سے کورونا مزید پھیلے گا۔

Check Also

یہ تاثر غلط ہے کہ اپنے ریکارڈز کیلئے کھیلتا ہوں، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *